Urdu book · ڈائری 1991-1992

ڈائری 1991-1992

Urdu book, p. 305

By Maulana Wahiduddin Khan

انسان کی لامحدود ذہنی صلاحیت اور اس کی محدود جسمانی قوت میں مطابقت نہیں۔ یہ اس بات کا قرینہ ہے کہ ایک اور دنیا بننے والی ہے جس میں آدمی کی لامحدود ذہنی صلاحیت اپنا استعمال پا سکے۔ جو لوگ آخرت کو نہیں مانتے ان کے پاس انسان کی اس دماغی صلاحیت کی کوئی توجیہ نہیں۔ جبکہ آخرت کے نظریہ میں اس کی مکمل توجیہ حاصل ہو رہی ہے۔ ۲۲ ستمبر ۱۹۹۲ مولانا عبداللہ طارق صاحب نے کہا کہ یہودیوں پر ان کی پڑوسی قوموں نے جو یلغار کیا، اس کو قرآن میں تنبیہہ خداوندی قرار دیا گیا ہے۔ مگر خود یہودی لڑ پھر میں اس کو اسرائیل کے دشمنوں کا ظلم بتایا جاتا ہے۔ یہودی اگر ان واقعات کو تنبیہہ خداوندی سمجھتے تو ان کے اندر تضرع اور انابت پیدا ہوتی۔ مگر جب انہوں نے ان واقعات کو دشمنان اسرائیل کا ظالمانہ عمل سمجھا تو ان کے اندر صرف تمرد اور سرکشی پیدا ہوئی۔ یہی معاملہ اس وقت مسلمانوں کا ہے۔ مسلمانوں کے ساتھ اس وقت دوسری قوموں کی طرف سے جو کچھ ہو رہا ہے وہ ان کے حق میں بأس اللہ کا ظہور ہے جو اس لئے ہے کہ ان کے اندر تضرع کی کیفیت پیدا ہو۔ مگر ہمارے تمام رہنما ان واقعات کو بأس الانسان قرار دے رہے ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ مسلمانوں میں صرف نفرت اور عناد کا جذبہ ابھر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں بھی غیر مسلموں کی طرف سے ظلم ہوا تو کیا ان واقعات کو بھی بأس اللہ کا ظہور کہا جائے گا۔ میں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں جو کچھ ہوا وہ دعوت حق کے ردعمل میں ہوا۔ موجودہ زمانہ میں ہمارے خلاف جو کچھ ہو رہا ہے وہ ہماری قومی کارروائیوں کے نتیجہ میں ہو رہا ہے۔ ۲۵ ستمبر ۱۹۹۲ لاہور کے روزنامہ نوائے وقت (۱۸ ستمبر ۱۹۹۲) کے صفحہ اول کی پہلی خبر کی سرخی ہے: "پاکستان نے ٹینک شکن میزائل تیار کر لئے، اندھیرے میں بھی ہدف کو نشانہ بنا سکے گا۔ اس کو میں نے پڑھا تو میں نے سوچا کہ آج کا دنیا میں کروڑوں انسان دن کی روشنی میں

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page