ڈائری 1991-1992
Urdu book, p. 306
By Maulana Wahiduddin Khan
عمل کا نشانہ بناؤ مگر مسلمانوں کو فرصت نہیں کہ وہ ان اہداف نہار کو اپنا نشانہ بنائیں۔ وہ اس پر فخر کر رہے ہیں کہ انھوں نے اہداف لیل کو نشانہ بنانے کا راز دریافت کر لیا ہے۔ لاہور کے اخبار وفاق ( ۱۳ اپریل ۱۹۹۲) کے صفحہ اول کی سب سے نمایاں سرخی یہ ہے: " مسلمانوں پر مصائب کی وجہ قرآن و سنت سے منہ موڑنا ہے" یہ پاکستان کے صدر غلام اسحاق خاں کا جملہ ہے جو انھوں نے اسلام آباد کی قومی سیرت کانفرنس میں کہا۔ یہ بات صدر پاکستان سے لے کر ایک عام مسلمان تک ہر آدمی کہہ رہا ہے۔ مگر اس کا کوئی عملی نتیجہ نہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ بات لوگ صرف کہنے کے لئے کہتے ہیں نہ کہ کرنے کے لئے۔ ۲۷ ستمبر ۱۹۹۲ مسٹر کمال (علیگ) ملاقات کے لئے آئے۔ انھوں نے اپنی نوٹ بک دی کہ اس پر کوئی نصیحت لکھ دیجئے ۔ وہ آجکل مخصوص حالات سے گزر رہے ہیں۔ میں نے ان کے حالات کی نسبت سے لکھ دیا: پیچھے دیکھنے والا آدمی پیچھے رہ جاتا ہے اور آگے دیکھنے والا آدمی آگے بڑھنے میں کامیاب ہوتا ہے۔ ۲۸ ستمبر ۱۹۹۲ ایک صاحب سے گفت گو ہورہی تھی۔ انھوں نے سیکولرزم کا مطلب لادینیت بتایا۔ میں نے کہا کہ یہ درست نہیں۔ سیکولرزم اصلا صرف اس کا نام ہے کہ اہلِ مذہب اور اہلِ حکومت اس بات پر راضی ہوجائیں کہ وہ ایک دوسرے کے معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے۔ بنیادی طور پر سیکولرزم ایک عملی تدبیر ہے نہ کہ کوئی مکمل نظریہ۔ تاہم جو لوگ مذہب میں یقین نہیں رکھتے وہ بطور خود اس کی تشریح کر کے اس کو ایک مکمل آئیڈیالوجی کے روپ میں پیش کرتے ہیں۔ مگر یہ کچھ افراد کی اپنی تعبیر ہے۔ اس قسم کی خود ساختہ تعبیر کے امکانات ہر جگہ موجود ہوتے ہیں۔ مثلاً اسلام کو اپنے زیں ئے کے مطابق ثابت کرنے کے لئے مختلف لوگ اس کی طرح طرح کی تعبیریں کرتے ہیں

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader