ڈائری 1991-1992
Urdu book, p. 307
By Maulana Wahiduddin Khan
مگر ان مختلف اور متضاد تعبیرات کے باوجود جب یہ کہا ہو کہ اسلام کیا ہے تو یہی کہا جائے گا کہ اسلام وہ ہے جو قرآن و سنت میں موجود ہے اور جس پر صحابہ کرام نے عمل کیا۔ ایک اصلاحی عالم سے مولانا حمید الدین فراہی کے تفسیری مقام کے بارہ میں گفتگو ہوئی۔ میں نے کہا کہ ان کی نامکمل تفسیر کو نظام القرآن کہا جاتا ہے۔ مگر میں اس کو نکات القرآن کہنا زیادہ پسند کروں گا۔ کیوں کہ ان کی تفسیر میں زیادہ تر نکات پر مشتمل ہیں۔ وہ حقیقی معنوں میں تفسیر نہیں۔ پھر میں نے کہا کہ کچھ لوگ اس خوش فہمی میں مبتلا ہیں کہ اگر یہ تفسیر مکمل ہو جاتی تو وہ عہد حاضر کی تفسیر قرآن ہوتی۔ میں نے کہا کہ مولانا حمید الدین فراہی عہد حاضر کی تفسیر قرآن لکھنے کے لئے competent نہ تھے۔ کیوں کہ جدید یات کا ان کا کوئی مطالعہ نہ تھا۔ اور جدید علوم کے گہرے مطالعہ کے بغیر کوئی شخص عہد حاضر کی نسبت سے قرآن کی تفسیر نہیں لکھ سکتا۔ ۳۰ ستمبر ۱۹۹۲ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ آئے تو تقریبا ڈیڑھ سال تک بیت المقدس کی طرف رخ کر کے نماز پڑھتے رہے۔ اس کے بعد حکم آیا کہ اب تم لوگ کعبہ کی طرف رخ کر کے نماز ادا کرو۔ یعنی سابق سمت کے مقابلہ میں برعکس سمت۔ مدینہ کے یہود نے اس واقعہ کو آپ کے خلاف پروپیگنڈا کے لیے استعمال کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح محمد اپنی تردید آپ کر رہے ہیں۔ اگر ان کا پہلا قبلہ درست تھا تو موجودہ قبلہ درست نہیں ہو سکتا۔ اور اگر ان کا موجودہ قبلہ درست ہے تو ان کی پچھلی عبادتیں بے کار گئیں۔ یہود کی یہ بات محض شوست تھی، وہ کوئی حقیقی اعتراض نہیں تھا۔ یکم اکتوبر ۱۹۹۲ ایشیا، یورپ اور افریقہ کا سفر کر کے آج میں دہلی پہنچا۔ تین براعظم کے اس سفر میں تین ہفتے لگے۔ قدیم زمانہ میں اس قسم کا سفر کرنے کے لئے پوری عمر درکار تھی۔ مگر موجودہ زمانہ میں یہ سفر صرف تین ہفتہ میں طے ہو گیا۔ کتنا فرق ہے ماضی اور حال میں۔ مگر پورے سفر کے دوران میرا یہ احساس رہا کہ لوگ نئے مواقع کو استعمال کرنے میں تو مشغول ہیں، مگر نئے موقعہ پر

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader