ڈائری 1991-1992
Urdu book, p. 308
By Maulana Wahiduddin Khan
خالق کا شکر کرنے کا حقیقی معنوں میں کوئی نہیں۔ آج صبح کو فجر کی نماز کے بعد رہائش گاہ رسی ۲۹ نظام الدین ویسٹ کے دروازہ کی گھنٹی بجی۔ میں نے باہر سے دیکھا تو تقریباً ۲۵ سال کا ایک نوجوان لوہے کے گیٹ کے باہر کھڑا تھا۔ میں نے پوچھا تو کہا کہ آپ سے ضروری بات کرنا ہے، میں نے گھر کے خادم محفوظ سے کہا کہ ان کو نیچے ملاقات کے کمرہ میں بٹھادو، میں ابھی آتا ہوں۔ چنانچہ اس نے انھیں نیچے کے کمرہ میں بٹھا دیا۔ اس وقت میں اوپر کی پہلی منزل پر تھا۔ چند منٹ بعد میں نے دیکھا کہ وہ آدمی سیڑھی پر چڑھ کر اوپر آگیا ہے میں بڑھ کر اس کے سامنے آیا اور کہا کہ آپ کو نیچے کے کمرہ میں بٹھایا گیا تھا، پھر آپ اوپر کیسے آگئے۔ اس نے کچھ جواب دئے بغیر میرے اوپر ہاتھ اٹھادیا۔ میں نے تیزی سے اس کو پکڑ کر فرش پر گرا دیا۔ اور اس کی گردن دبا کر اس کی پیٹھ پر چڑھ گیا۔ ثانی اثنین اس وقت دوسری منزل پر تھے۔ ان کو آواز دے کر بلایا۔ اس وقت سامنے کی سڑک پر کالونی کے کئی چوکیار جمع تھے۔ شور وغل سن کر وہ لوگ بھی لاٹھیاں لئے ہوئے اندر آگئے۔ اس کے بعد یہ لوگ اس آدمی کو پکڑ کر قریب کے پولیس اسٹیشن لے گئے اور اس کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ اس موقع پر میں نے جو کچھ کیا، اس کی وجہ یہ ہے کہ اس وقت میرے لئے دوسرا انتخاب باقی نہ تھا، اگر آدمی کے لئے جنگ اور غیر جنگ میں انتخاب کی آرادی ہو تو اس کو غیر جنگ کا انتخاب کرنا چاہئے۔ مگر جب حالات ایسے ہوں کہ آدمی اپنا دفاع کرے یا حملہ آور کے حملہ کا شکار بنے تو ایسے موقع پر اس کو دفاع کا طریقہ اختیار کرنا چاہئے۔ ۳ اکتوبر ۱۹۹۲ تین ہفتہ کے وقفہ کے بعد آج دو بارہ ہندوستانی اخبارات دیکھے۔ آج کے ہر اخبار میں ایک تصویر نظر آئی۔ ایک آدمی زمین پر سر رکھ کر سجدہ جیسی حالت میں پڑا ہوا نظر آتا ہے۔ یہ موجودہ ہندوستانی پریذیڈنٹ ڈاکٹر شنکر دیال شرما ہیں۔ وہ ۲ اکتوبر کو مہاتما گاندھی کی ۱۲۳ ویں یوم پیدائش کے موقع پر نئی دہلی کی گاندھی سمادھی گئے۔ وہاں پہنچ کر وہ گاندھی جی کی عقیدت سے اتنا

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader