ڈائری 1991-1992
Urdu book, p. 309
By Maulana Wahiduddin Khan
بے قابو ہوئے کہ ان کے سامنے سجدہ میں گرپڑے۔ آج ہندوستان میں ایسے کروڑوں لوگ ہیں جو مہاتما گاندھی سے غیرمعمول عقیدہ رکھتے ہیں۔ مگر شاید پورے ملک میں کوئی بھی نہیں جو حقیقی معنوں میں مہاتما گاندھی کا پیرو ہو۔ یہی صورتحال مسلمانوں کے اندر بھی پائی جاتی ہے۔ اسلامی شخصیتوں سے اظہار عقیدت میں ہر آدمی آگے ہے ، مگر اسلامی شخصیتوں کی عملی تقلید میں ہر آدمی پیچھے ۔ ۴ اکتوبر ۱۹۹۲ آج ٹی وی پر بابری مسجد ۔ رام جنم بھومی کا ایک فیچر تھا۔ ٹی وی کی ایک ٹیم نے اجودھیا اور دوسرے مقامات کا سفر کر کے مختلف حلقوں کے عوام کا تاثر لیا۔ اور اس کو تصویر اور آواز کی صورت میں ٹی وی پر دکھایا۔ جن لوگوں کو ٹی وی پر دکھایا گیا ان میں بظاہر دو آدمی کے سوا سب کے سب ہندو تھے۔ ہر ایک نے بالاتفاق اپنے اپنے لفظوں میں یہ بات کہی کہ ہم کو اس سے کوئی مطلب نہیں کہ مسجد بنتی ہے یا مندر۔ ہمارا تو مسئلہ یہ ہے کہ ہمارا روزگار چلے۔ دو وقت کی روٹی ہمارے بچوں کو ملتی رہے۔ یہ لیڈروں کے جھگڑے ہیں۔ یہ ہمارے جھگڑے نہیں۔ یہ بات مختلف صورتوں میں سامنے آچکی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ نااہل مسلم لیڈروں نے اگر اس مسئلہ پر شور وغل نہ کیا ہوتا تو یہ مسئلہ ہرگز مسئلہ نہ بنتا۔ نا اہل مسلم لیڈروں کی چیخ پکار نے ہندو فرقہ پرستوں کو موقع دیا۔ اور انھوں نے ” ہندو دھرم خطرہ میں‘ کا نعرہ لگا کر اس کو اپلائٹ کرنے کی کوشش کی۔ ۵ اکتوبر ۱۹۹۲ ڈریک ہمفری (Derek Humphry) کی ۱۸۰ صفحوں کی ایک کتاب چھپی ہے۔ اس میں تکلیف میں مبتلا آدمی کے لئے خودکشی کو جائز ثابت کیا گیا ہے۔ اس کتاب کا نام ہے ۔ آخری خروج (Final Exit) میں نے اس کو پڑھا تو میں نے کہا کہ اس کے بجائے زیادہ صحیح یہ ہوگا کہ اس کا نام آخری داخلہ (Final Entry) رکھا جائے۔ مصنف کے نزدیک موت آدمی کی زندگی کا خاتمہ ہے۔ اس لئے انھوں نے تجویز کیا ہے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader