Urdu book · ڈائری 1991-1992

ڈائری 1991-1992

Urdu book, p. 310

By Maulana Wahiduddin Khan

کہ جو آدمی تکلیف دہ قسم کے مرض الموت میں مبتلا ہو۔ اس کو لمبے عرصہ تک مصیبت اٹھا کر مرنے کے بجائے دوا کے استعمال سے آسانی سے موت کا انتخاب کرنا چاہئے۔ یہ کتنی بڑی بے خبری ہے۔ انسان کو معلوم نہیں کہ موت سخت ترین مرحلہ حیات میں داخلہ کا دن ہے، نہ کہ مصائب حیات سے چھٹکارا پانے کا دن۔ ۶ اکتوبر ۱۹۹۲ عباس محمود العقاد (۱۹۶۳ - ۱۸۸۹) مصر کے مشہور ادیب ہیں۔ ان کی تعلیم زیادہ نہ تھی۔ مگر ذاتی محنت سے انھوں نے قابل قدر علمی صلاحیت پیدا کی۔ اور انگریزی اور اسپینی اور اطالوی زبان بھی سیکھی۔ ان کی تقریباً ایک سو کتابیں عربی زبان میں ہیں ۔ طالب علمی کے زمانہ میں ایک بار ان کی کاپی شیخ محمد عبدہ کے سامنے آئی۔ اس کو دیکھ کر شیخ نے انھیں بلایا اور ان سے بات کی اور کہا: ماجد اجر و هذا ان يكون كاتبا بعد ( یہ آئندہ انشاء پرداز ہونے کے بہت لائق ہے)۔ قاہرہ کے دیوان المعارف میں ایک روز ان کی ملاقات سعد زغلول (۱۹۲۸ - ۱۸۵۰) سے ہوئی گفت گو کے دوران عقاد نے شیخ محمد عبدہ کا مذکورہ اثر بیان کیا۔ سعد زغلول نے اس کو سن کر کہا: اری ان نبوة الامام تتحق میرا خیال ہے کہ امام عبدہ کی پیشین گوئی پوری ہوگی۔ ابتدائی عمر میں اس قسم کی حوصلہ افزائی اکثر بہت مفید ہوتی ہے۔ ۷ اکتوبر ۱۹۹۲ دربھنگہ کے دو صاحبجان آئے۔ ان سے گفتگو کرتے ہوئے میں نے کہا کہ میرے نقطہ نظر میں اور دوسرے مسلم لیڈروں کے نقطہ نظر میں یہ فرق ہے کہ وہ لوگ کتے کا کاٹنا اور کتے کا بھونکنا دونوں کو یکساں طور پر مسئلہ سمجھتے ہیں مگر میں دونوں میں فرق کرتا ہوں۔ میرے نزدیک کتا کاٹے تو مسئلہ ہے ، اور اوکا ت بھونکے تو میرے نزدیک وہ کوئی مسئلہ نہیں میں کہتا ہوں کہ کتا اگر کاٹنے کے لئے آ جائے تو فوراً اس سے لڑلیے لیکن اگر کتا دور سڑک پر بھونک رہا ہو تو اس کو نظر انداز کیجئے ۔ ایسی حالت میں آپ قدیم مثل پر عمل کیجئے کہ : کتے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page