Urdu book · ڈائری 1991-1992

ڈائری 1991-1992

Urdu book, p. 311

By Maulana Wahiduddin Khan

ہوتے رہتے ہیں ، ہاتھی چلتا رہتا ہے ہندوستان کے ہند و مسلم فسادات پر اظہار رائے کرتے ہوئے میں نے ایک صاحب سے کہا: دفاع کے لئے لڑنا نا جائز مقصد کے لئے لڑنا ہے، اور وقار کے لئے لڑنا جاہلیت کے لئے لڑنا۔ ۹ اکتوبر ۱۹۹۲ بہار کے ایک مسلم نوجوان تعلیم کے لئے دہلی آئے ہیں۔ وہ جامعہ ملیہ میں بی ایس سی میں داخلہ لینا چاہتے ہیں۔ ان سے گفتگو کے دوران میں نے کہا کہ آپ اگما اپنے بارہ میں یہ سمجھ لیں کہ آپ دور پر وفیصری میں ہیں اور جامعہ میں جاکر پر وفیسر کی کرسی پر بیٹھنا چاہیں تو آپ کو جامعہ والے پولیس کے حوالے کر دیں گے۔ مگر جب اپنے کو دور طالب علمی میں سمجھ رہے ہیں تو جامعہ آپ کو ہر طرح کی سہولت دینے کے لئے تیار ہے تاکہ آپ اپنے کورس کو مکمل کر سکیں۔ میں نے کہا کہ اس مثال سے آپ موجودہ مسلمانوں کے معاملہ کو سمجھ سکتے ہیں۔ موجودہ زمانہ کے مسلمان دورِ اعداد میں تھے۔ مگر ان کے رہنماؤں نے ان کو بتایا کہ وہ دورِ جہاد میں ہیں۔ اس غلط رہنما کی وجہ سے وہ ہر جگہ لڑنے بھڑنے میں مصروف ہیں اور یکطرفہ طور پر صرف برباد ہو رہے ہیں۔ مسلمان اگر اپنے کو دورِ اعداد میں سمجھیں تو ان کے اندر صبر اور محنت کا مزاج پیدا ہوگا۔ مگر جب انھوں نے اپنے آپ کو دورِ جہاد میں سمجھ لیا تو وہ بس دوسرے سے ٹکرائو کو کام سمجھنے لگے۔ حالاں کہ موجودہ حالات میں ٹکرائو کی پالیسی کا کوئی فائدہ ان کے حصہ میں آنے والا نہیں۔ ۱۰ اکتوبر ۱۹۹۲ قرآن میں ہے کہ اللہ بڑا بابرکت ہے جس کے ہاتھ میں بادشاہی ہے۔ اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ جس نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تا کہ تم کو جانچے کہ تم میں سے کون اچھا کام کرتا ہے ، اور وہ زبر دست ہے ، بخشنے والا ہے۔ جس نے بنائے سات آسمان اوپر تلے۔ تم رحمان کے بنانے میں کوئی خلل نہیں دیکھو گے۔ پھر نگاہ ڈال کر دیکھ لو، کہیں تم کو کوئی خلل نظر آتا ہے۔ پھر

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page