ڈائری 1991-1992
Urdu book, p. 313
By Maulana Wahiduddin Khan
یہ صحیح ہے کہ کمپیوٹر اپنے محدود دائرہ میں غلطی نہیں کرتا۔ مگر انسان کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ تخلیقی فکر کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اور کروڑوں کمپیوٹر مل کر تخلیق کا ادنیٰ عمل انجام دینے پر قادر نہیں۔ ۱۳ اکتوبر ۱۹۹۲ء سید نجیب علی صاحب ملاقات کے لئے آئے۔ ان کے ساتھ ایک اور نوجوان تھے۔ دونوں نظام آباد ( دکن ) کے رہنے والے ہیں۔ رخصت کے وقت انھوں نے کہا کہ کوئی نصیحت کی بات لکھ کر دیدجئے ۔ میں نے ان کی نوٹ بک پر یہ جملہ لکھ دیا: کسی کو دھوکا نہ دیجئے۔ دھوکا دینا تو درکنار، دل میں بھی دھوکے کی بات نہ سوچئے۔ ۱۴ اکتوبر ۱۹۹۲ء آزادی کے بعد انڈیا میں جو دستور بنا، اس کی ایک دفعہ یہ تھی کہ اگلے پندرہ سالوں میں ملک کا تمام کام ہندی زبان میں کیا جائے گا۔ اسی طرح پاکستان کے دستور میں یہ شق شامل کی گئی کہ بیس سال کے بعد پورے ملک میں اردو کو نافذ کر دیا جائے گا۔ مگر نہ انڈیا میں ہندی کو اس کا مطلوبہ دستوری مقام ملا اور نہ پاکستان میں اردو کو وہ مقام ملا جو وہاں کے آئین میں مقرر کیا گیا تھا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دونوں میں سے کسی ملک میں وہ حقیقی حالات موجود نہ تھے جو اس قسم کی ایک دفعہ کو واقعہ بنانے کے لئے ضروری ہے۔ اور جب ضروری حالات موجود نہ ہوں تو صرف کاغذی الفاظ کسی زبان کو بلند مقام نہیں دے سکتے۔ ۱۵ اکتوبر ۱۹۹۲ء تقسیم (۱۹۴۷ء) سے پہلے بنگال کے ایک مسلم لیڈر کو کسی نے بنگالی کہہ کر خطاب کیا۔ لیڈر صاحب نے کہا: ”ہم مسلمان ہیں، ہم کو بنگالی مت پکارو۔“ یہی اس زمانہ میں بنگال کے مسلم لیڈروں کی عام بولی تھی۔ مگر، ۱۹۴۷ء میں جب پاکستان بن گیا تو اس کے بعد لوگوں کی بولیاں بدلنا شروع ہوگئیں۔ یہاں تک کہ وہ وقت آگیا جبکہ مشرقی پاکستان کے مسلمان اپنا تشخص اسلامیت کے بجائے بنگالیت کے ساتھ ظاہر کرنے لگے۔ یہ مزاج بڑھتا رہا۔ یہاں تک کہ انھوں نے ۱۹۷۱ء میں باقاعدہ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader