ڈائری 1991-1992
Urdu book, p. 314
By Maulana Wahiduddin Khan
لڑ کر پاکستان سے علیحدگی اختیار کر لی اور موجودہ بنگلہ دیش وجود میں آیا۔ جو ”اسلامیت“ سیاسی تحریک کے دوران وجود میں آئے ، اس کا انجام ہمیشہ وہی ہوتا ہے جو بنگلہ دیش کا ہوا۔ ۱۶ اکتوبر ۱۹۹۲ بمبئی کے اخبار انقلاب (۱۹ اپریل ۱۹۹۲) میں محمد اسد صاحب پر ایک مضمون پڑھا۔ ان کا خاندانی نام لیوپولڈ ویز تھا۔ ان کی پیدائش جولائی ۱۹۰۰ کو گلیشیا (Galicia) کے علاقہ میں ہوئی ۔ ۲۰ فروری ۱۹۹۲ کو اسپین میں ان کا انتقال ہو گیا۔ ۱۹۲۶ میں انھوں نے اسلام قبول کیا۔ اس کے بعد ان کا نام محمد اسد رکھا گیا۔ اکتوبر ۱۹۷۶ میں ان سے میری ملاقات طرابلس میں ہوئی تھی۔ محمد اسد صاحب ایک عرصہ تک موجودہ پاکستان (لاہور) میں رہے ہیں۔ یہاں اقبال سے ان کی دوستی ہو گئی تھی۔ اقبال نے ان سے کہا کہ ”وہ مستقبل کی اسلامی ریاست کی عقلی توجیہات کی تشہیر میں ان کا ساتھ دیں۔“ میرا احساس ہے کہ اقبال سمیت موجودہ زمانہ کے تمام مسلم مفکرین کی پہنچ بس تاریخ تک تھی۔ وہ حقیقی معنوں میں اسلام کا ادراک نہ کر سکے۔ اگر انھیں اسلام کی واقعی معرفت ہوتی تو وہ اسد صاحب کو مشورہ دیتے کہ تم یورپ میں جا کر اسلام کی تبلیغ کرو۔ اور اقوامِ مغرب کو خدا کے دین میں داخل کرنے کی کوشش کرو۔ ۱۷ اکتوبر ۱۹۹۲ عبدالمنان صاحب (پیدائش ۱۹۵۹) کا ابتدائی وطن گیا (بہار) ہے۔ ایک عرصہ سے وہ دہلی میں ہادی پور میں رہتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ نوجوانی کی عمر میں وہ گیا میں مدرسہ انوار العلوم میں پڑھتے تھے۔ یہ ۱۹۴۸ کا واقعہ ہے۔ وہاں ان کے ایک استاد مولانا منظور احمد صاحب تھے۔ وہ چائے کے عادی تھے۔ مولانا عبد المنان صاحب روزانہ دن کو گیارہ بجے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader