Urdu book · ڈائری 1991-1992

ڈائری 1991-1992

Urdu book, p. 315

By Maulana Wahiduddin Khan

اور میں اس کا غلام ہوں۔ روزانہ مقررہ وقت پر مجھے اس کے سامنے حاضری دینا پڑتا ہے۔ استاد نے صرف اتنی ہی بات کہی۔ مگر عبد المنان صاحب نے اس میں اپنی طرف سے اضافہ کرتے ہوئے یہ طے کیا کہ مجھے زندگی میں کسی چیز کو اس طرح اپنی مجبوری نہیں بنانا ہے کہ وہ میرا آقا ہو اور میں اس کا غلام بن جاؤں۔ ۱۸ اکتوبر ۱۹۹۲ کشمیر کے مولانا محمد سعید مسعودی کو وہاں کے جنگجوؤں نے ۱۳ دسمبر ۱۹۹۰ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ اس وقت وہ سرینگر کے قریب اپنے مکان میں تھے اور ان کی عمر تقریباً ۸۰ سال ہو چکی تھی۔ پروفیسر سورز کشمیری نے بتایا کہ وہ کشمیر کی مسلح تحریک کو اسلامی جہاد نہیں سمجھتے تھے۔ چند جنگجو جو اپنے کو مجاہدین کہتے تھے، گن لے کر مولانا مسعودی کے مکان میں داخل ہوئے۔ انھوں نے مولانا سے پوچھا کہ آپ ہماری تحریک کے بارہ میں کیا کہتے ہیں۔ مولانا نے کہا کہ میں اس کو جہاد نہیں سمجھتا۔ اسلامی نقطہ نظر سے یہ صرف فساد ہے۔ جنگجوؤں نے مطالبہ کیا کہ آپ اعلان کریں کہ یہ جہاد ہے۔ مگر مولانا مسعودی اس کے لئے تیار نہیں ہوئے۔ اس کے بعد جنگجوؤں نے گولی مار کر انھیں ہلاک کر دیا۔ میں نے کہا کہ کشمیر کے معاملہ میں سب سے بڑھ کر کردار پاکستان کے فوجی صدر جنرل ضیاء الحق کا تھا۔ اور سب سے بڑا کردار وہ ہے جو مولانا مسعودی نے ادا کیا ہے۔ ۱۹ اکتوبر ۱۹۹۲ مسٹر و سی پی دت کا مضمون ہندوستان ٹائنس (۱۸ اکتوبر ۱۹۹۲) میں چھپا ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ ڈپلومیٹ کے اندر کیا صفات ہونی چاہئیں۔ اس سلسلہ میں وہ لکھتے ہیں کہ میرے ایک واقف کار دوست نے کہا کہ واشنگٹن میں مقرر کئے جانے والے ہندوستانی سفیر کے اندر جو پہلی خصوصیت ہونی چاہئے وہ یہ کہ وہ انگریزی زبان بھوجپوری لہجہ میں نہ بولتا ہو:

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page