Urdu book · ڈائری 1991-1992

ڈائری 1991-1992

Urdu book, p. 319

By Maulana Wahiduddin Khan

کے لئے کھڑا ہوا تھا۔ میں نے اپنی جیب میں ہاتھ ڈال کر ٹکٹ نکال کر ریلوے کے آدمی کو دوں ۔ اچانک وہ اپنا دونوں ہاتھ جوڑ کر کھڑا ہوگیا ۔ اس نے کہا: نہیں ، اس کی ضرورت نہیں۔ ہم کو تو آپ کا صرف آشیرواد چاہئے ۔ یہ ٹکٹ کلکٹر ہندو تھا۔ میں نے سوچا کہ جن ہندوؤں کے دل میں ہمارا اتنا زیادہ احترام ہو ، ان سے نفرت کرنے کی کیا ضرورت ۔ ان سے تو ہم کو محبت کرنا چاہئے ۔ اور ان کے حق میں اچھی دعا کرنا چاہئے ۔ ۲۷ اکتوبر ۱۹۹۲ بھوپال مدھیہ پردیش کی ریاستی راجدھانی ہے۔ اس وقت مدھیہ پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ہے ۔ اجتماع کے سلسلہ میں بھوپال گیا ہوا تھا۔ وہاں ہندی روزنامہ افکار (۲۷ اکتوبر ۱۹۹۲) میں صفحہ ۳ پر مدھیہ پردیش ودھان سبھا کے اسپیکر پروفیسر برج موہن مشرا کی تقریر پڑھی۔ اس کا عنوان تھا : لکشمّی پوجا تو ہمارے یہاں ہوتی ہے لیکن لکشمّی کا تو اس تو کہیں اور ہے ۔ میں نے کہا کہ لکشمّی (دولت) کو پوجا" کا موضوع بنانا ہی ملک کی موجودہ اقتصادی صورت حال کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ ۲۸ اکتوبر ۱۹۹۲ ۲۸ اکتوبر کو مجھے بھوپال سے دہلی واپس آنا تھا۔ ایر پورٹ پر وی آئی پی لاؤنج میں داخل ہوا تو وہاں دیوار پر عیدہ فریم میں ایک بڑی تصویر لگی ہوئی تھی۔ یہ تاج المساجد کی تصویر تھی۔ لاؤنج میں ایک تصویر کے سوا کوئی دوسری تصویر موجود نہ تھی۔ اس کے بعد انڈین ائیر لائنز کی فلائٹ سے روانہ ہو کر دہلی میں اترا ۔ یہاں ائیر پورٹ کی عمارت میں داخل ہوا تو دوبارہ جو سب سے پہلی تصویر نظر آئی وہ تاج محل کی تصویر تھی۔ میں نے سوچا کہ مسلمانوں کے لکھنے اور بولنے والے اتنے بے بصیرت ہو چکے ہیں کہ اس ملک کے کانٹے تو انھیں دکھائی دیتے ہیں مگر اس ملک کے پھول انھیں نظر نہیں آتے ۔ ہر لکھنے اور بولنے والا ہندوستان کی برائیوں کو بتانے میں رات دن مصروف ہے۔ مگر ہندوستان کی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page