ڈائری 1991-1992
Urdu book, p. 320
By Maulana Wahiduddin Khan
خوبیوں کو جتانے والا کوئی بھی نہیں۔ آج کے ٹائمز آف انڈیا میں ایلا وہیلر ولکس (Ella Wheeler Wilcox) کا ایک قول نقل کیا گیا ہے۔ اس نے کہا کہ کوئی مسئلہ کبھی طے نہیں ہوتا جب تک کہ اس کو صحیح طور پر طے نہ کیا جائے۔ No question is ever settled until it is settled right. کسی نزاعی مسئلہ کو جب کسی ایسے اصول کی بنیاد پر طے کیا جائے جس اصول کا درست ہونا تمام فریقوں کے نزدیک متفق علیہ ہو تو ہر ایک مطمئن ہو جاتا ہے۔ کیوں کہ اس کا ضمیر گواہی دے رہا ہوتا ہے کہ جو کچھ طے کیا گیا ہے، صحیح بنیاد پر طے کیا گیا ہے۔ اس کے برعکس جب مسئلہ کو غلط بنیاد پر طے کیا جائے تو لوگوں کا ضمیر اس کے خلاف بغاوت کرتا رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ طے ہو کر بھی طے شدہ حیثیت اختیار نہیں کرتا۔ ۳۰ اکتوبر ۱۹۹۲ آج جامعہ ملیہ میں ڈاکٹر رفیق زکریا کا لکچر تھا۔ انھوں نے انگریزی میں لکچر دیا۔ اس کا عنوان تھا— آزاد ہندوستان میں مسلمانوں کے بارہ میں کچھ خیالات : Some thoughts on Muslims in free India. ملاقات ہوئی تو میں نے ڈاکٹر رفیق زکریا سے کہا کہ اس سے پہلے آپ کو پڑھتا رہا ہوں، آج آپ کو سنوں گا۔ انھوں نے جواب دیا کہ میں برابر آپ سے مستفید ہوتا رہتا ہوں۔ اپنی لمبی تقریر میں انھوں نے مسلمانوں کے خلاف ظلم اور تعصب کی داستان بیان کی۔ آخر میں کہا کہ مگر ہم کو اپنے مسائل کے حل کے لئے کنفر نٹیشن سے بچنا چاہئے۔ کنفرنٹیشن کے طریقہ کو میں خود کشی کا طریقہ (suicidal approach) سمجھتا ہوں۔ میں نے کہا کہ ظلم اور شکایت کی داستان بیان کرنے کے بعد لوگوں کو ٹکراد سے روکنا ایک بے معنی بات ہے۔ اس طرح کی تقریروں اور تحریروں کے بعد لازماً ٹکراؤ ہی کا ذہن پیدا ہوگا۔ اس کے لئے صحیح طریقہ یہ ہے کہ ظلم اور تعصب کی تفصیل بتانے کے بجائے یہ بتایا

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader