ڈائری 1991-1992
Urdu book, p. 321
By Maulana Wahiduddin Khan
جائے کہ ظلم اور تعصب کے باوجود موجودہ حالات میں ترقی کے مواقع موجود ہیں۔ ایسا کرنے کے بعد ہی یہ ممکن ہے کہ لوگوں میں شکایت غیر کے بجائے عمل خویش کا جذبہ پیدا ہو۔ جارج سنتائنا (George Santayana) ۱۸۶۳ میں میڈرڈ میں پیدا ہوا۔ ۱۹۵۲ میں روم میں اس کی وفات ہوئی۔ وہ فلسفی کی حیثیت سے مشہور ہے۔ اس کا قول ہے کہ شاید انسان کی واحد سچی، بڑی آئی اس کی صلاحیت میں ہے کہ وہ اپنے آپ کو کمتر سمجھے: Perhaps the only true dignity of man is his capacity to despise himself. اسی حقیقت کو حدیث میں ان الفاظ میں بتایا گیا ہے کہ جو شخص تواضع اختیار کرتا ہے اللہ اس کو اوپر اٹھا دیتا ہے (من تواضع للہ رفعہ اللہ) یکم نومبر ۱۹۹۳ سوویت یونین میں کمیونسٹ نظام کے خاتمہ کے بعد کمیونزم ہمیشہ کے لئے ختم ہو چکا ہے۔ تاہم چین کے حکمران کمیونزم کو ایک غیر عملی نظریہ ماننے کے باوجود چین میں اپنی حکومت باقی رکھنے کی تدبیروں میں مصروف ہیں۔ وہاں ایک نیا نظام لانے کی کوشش کی جارہی ہے جس کو ایک مغربی بصیر نکولس کرٹاف نے بجا طور پر سرمایہ دارانہ کلیت پسندی (capitalist totalitarianism) سے تعبیر کیا ہے۔ چین کے ایک تعلیم یافتہ طبقہ میں آجکل ایک لطیفہ (جوک) بہت مقبول ہے۔ کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں ہم اشتراکیت سے سرمایہ داری کی طرف بڑھ رہے ہیں: Under the leadership of the communist party, we are advancing from nationalism to capitalism ۲ نومبر ۱۹۹۲ موجودہ زمانہ میں ہر طرف اسلام کے نام پر سرگرمیاں نظر آتی ہیں۔ مگر حقیقی اسلام کا کہیں وجود نہیں۔ کسی نے اسلام کو قومی ضمیمہ بنا رکھا ہے۔ کوئی اسلام کو سیاسی ضمیمہ بنائے ہوئے ہے۔ اور کسی کے یہاں وہ مذہبی ضمیمہ بنا ہوا ہے۔ حقیقی اسلام وہ ہے جو نفس انسانی میں انقلاب پیدا کرے۔ جو انسان کی شخصیت کو ایک نئی شخصیت میں تبدیل کر دے۔ مگر موجودہ زمانہ میں میں دیکھتا ہوں کہ لوگوں کی اصل شخصیت

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader