Urdu book · ڈائری 1991-1992

ڈائری 1991-1992

Urdu book, p. 322

By Maulana Wahiduddin Khan

تو نہیں بدلتی۔ البتہ ظاہری طور پر اسلام کا لیبل ان کے ساتھ وابستہ ہو جاتا ہے۔ اسی کو میں ضمیر سے تعبیر کر رہا ہوں۔ آج ہندوستان ٹائمز میں مسٹر ایس نہال سنگھ کا مضمون سنٹرل ایشیا کے بارے میں شائع ہوا ہے۔ انہوں نے حال میں قزاقستان، تاجکستان، ترکمانستان وغیرہ کا دورہ کیا۔ وہ قزاقستان کے صدر نور سلطان (Nursultan Nazarbayev) سے بھی ملے۔ اس مضمون کا عنوان ہے۔ وسط ایشیا میں مذہب کی واپسی : Central Asia: Return to religion مضمون نگار نے بتایا کہ سنٹرل ایشیا میں ہر طرف اسلامک ریو اولوزم کے آثار نظر آتے ہیں۔ خدا بند مسجدیں کھول دی گئی ہیں اور نئی مسجدیں اور مدرسے بن رہے ہیں۔ ۱۹۹۰ میں قزاقستان میں ۴۸ مسجدیں کھلی ہوئی تھیں۔ اب وہاں تقریباً ڈیڑھ سو مسجدیں آباد ہیں۔ ایک مسلمان نے کہا کہ ہم ۴۰ سال سے نظریاتی قید خانہ میں تھے، اب ہم آزاد ہیں: We were in an ideological prison. We are now free. ۴ نومبر ۱۹۹۲ خلیفہ عمر فاروق رضی اللہ عنہ قتال میں اسراع کو ناپسند کرتے تھے۔ سلیط بن قیس ایک بہادر شخص تھے۔ ان سے حضرت عمر نے کہا : لولا انك رجل عجيل في العرب لو ليتك هذا الجيش و العرب لا يصلح لها الا الرجل المكيث (العبقريات الاسلامية ص ۴۹)، یعنی تم جنگ میں جلد کو د پڑتے ہو۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو میں تم کو اس لشکر کا سردار بنا دیتا۔ اور جنگ کے لئے تو صرف وہ شخص موزوں ہے جو ٹھہرنے والا ہو، جو جنگ شروع کرنے میں جلدی نہ کرے۔ ۵ نومبر ۱۹۹۲ ایک مسلم نوجوان نے اپنی نوٹ بک پر کوئی نصیحت لکھنے کے لئے کہا۔ میں نے یہ فقرہ لکھ دیا۔ آپ اپنی زندگی کا مشن یہ بنائیے کہ دوسرے لوگ جہاں تک پہنچ چکے ہیں آپ اس سے آگے نہیں گے۔ آپ داستان حیات کا اگلا پیرا گراف تحریر کریں گے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page