Urdu book · ڈائری 1991-1992

ڈائری 1991-1992

Urdu book, p. 326

By Maulana Wahiduddin Khan

موجودہ زمانہ میں مسلمانوں کی بربادی کا اصل سبب یہی نزاعی سیاست ہے۔ مسلمان اس وقت صبر خاموش تیاری کے دور میں تھے۔ مگر وہ جہاد (اقدامی مقابلہ) کے طریقہ پر عمل کر رہے ہیں۔ اس قسم کی سیاست کا عقل سے بھی کوئی تعلق نہیں۔ کہا کہ اسلام کے مطابق قرار دیا جائے۔ ۱۳ نومبر ۱۹۹۲ ہندوستان میں کعبہ مغرب کی سمت میں پڑتا ہے۔ چنانچہ یہاں کے مسلمان مغرب کی طرف رخ کر کے نماز پڑھتے ہیں۔ اس کے مقابلہ میں ہندو صبح کے وقت مشرق کی طرف رخ کر کے سورج کی پوجا کرتا ہے۔ اس فرق کو دیکھ کر ایک ہندو نے کہا: مسلمان ڈوبتے سورج کی طرف منھ کر کے عبادت کرتے ہیں۔ اور ہندو نکلتے سورج کی طرف رخ کر کے اپنی پوجا کرتا ہے۔ یہ محدود واقفیت کی بنا پر رائے قائم کرنا ہے۔ کیوں کہ مسلمان کی عبادت کا قبلہ کوئی سمت نہیں ہے بلکہ کعبہ ہے۔ ہندوستان میں کعبہ مغرب کی سمت میں ہے اس لئے یہاں مغرب کی سمت میں رخ کر کے نماز ادا کی جاتی ہے۔ مگر دوسرے ملکوں میں کعبہ دوسرے رخ پر پڑتا ہے۔ اس لئے وہاں دوسرے رخ پر نماز ادا کی جاتی ہے۔ ۱۴ نومبر ۱۹۹۲ مولانا انیس لقمان ندوی سے بات کرتے ہوئے میں نے کہا کہ جس مسئلہ کا حل ممکن ہو اس کو مسئلہ کہنا ہی غلط ہے۔ مثلاً ہندوستان میں ہندو جلوس اور نعرہ کا یقینی جل اعراض ہے۔ مسلمان جلوس سے اعراض کر کے اس کو فساد بننے سے روک سکتے ہیں۔ ایسی حالت میں ہم جلوس کو مسئلہ کیوں شمار کریں۔ ۱۵ نومبر ۱۹۹۲ ایک صاحب نے الرسالہ میں ایک تنقید پڑھی۔ یہ تنقید ایک ایسی شخصیت کے بارہ میں تھی جو اب مرحوم ہو چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آپ ایسے لوگوں پر تنقید کرتے ہیں جو گزر چکے ہیں۔ حالانکہ حدیث میں اس سے منع کیا گیا ہے۔ میں نے کہا کہ آپ تنقید کو ذاتی طعن کے معنی میں لیتے ہیں، اس لئے ایسا قرار ہے ے اولیاء اللہ کی تنقید زندہ کے بارہ میں ہوتی ہے اور مردہ کے بارہ میں ۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page