ڈائری 1991-1992
Urdu book, p. 327
By Maulana Wahiduddin Khan
المیہ میں تنقید صرف ان افکار پر ہوتی ہے جو چھپ کر پھیل چکے ہیں اور جو لوگوں کو دین کے بارہ میں غلط راہنمائی دے رہے ہیں۔ ایسی تنقید کا رخ شائع شدہ افکار کی طرف ہوتا ہے نہ کہ کسی کی ذات یا شخصیت کی طرف۔ حدیث میں ہے کہ لا تسبو الاموات (فتح الباری ۳/ ۲۵۸)، اس سے معلوم ہوا کہ جو چیز ممنوع ہے وہ سب وشتم ہے نہ کہ کسی کے افکار پر تنقید۔ اگر کسی شخص کے افکار زندہ ہوں اور وہ کسی آدمی کو کتاب وسنت کے خلاف معلوم ہوں تو ایسے افکار پر لازما تنقید کی جائے گی۔ ہر دور کے علما کا یہی عمل رہا ہے۔ ۱۶ نومبر ۱۹۹۲ کشمیر کے تین صاحبان سے بات کرتے ہوئے میں نے کہا کہ اسلام میں قائم شدہ حکومت کے خلاف خروج کو حرام قرار دیا گیا ہے تفصیل کے لئے دیکھو، الغلو فی الدین، باب الخروج علی الحکام)۔ یہ حکم بے حد اہم ہے۔ اس کے بعد پولٹیکل پراسس اور ایجوکیشنل پراسس کو ایک دوسرے سے الگ کر دیا گیا ہے۔ جہاں تک سیاسی ادارہ کا تعلق ہے وہ تمام تر جمہوری عمل (ڈیوکریٹیک پراسس) کے تابع رہے گا۔ مقررہ مدت کے بعد الیکشن ہو گا اور غیر جانبدارانہ الیکشن میں جو لوگ کامیاب ہوں گے وہ حکومت چلائیں گے۔ ہارنے والے لوگ اپنی ہار کو تسلیم کر لیں گے۔ اور اس وقت تک انتظار کریں گے جب تک کہ اگلے الیکشن کا وقت آجاۓ۔ تعلیم وتربیت کے میدان میں کام کرنے والوں کے لئے صرف ایک شرط ہوگی۔ یہ کہ وہ دوسری مل سے ٹکراؤ سے پر ہیز کرتے ہوئے اپنا کام انجام دیں۔ نہ حکومت سے ٹکراؤ اور نہ عام لوگوں سے ٹکراؤ۔ ۴ نومبر ۱۹۹۲ آج رات کو ساڑھے دس بجے، جب کہ میں کچھ لکھ پڑھ رہا تھا، ایک بالکل نیا خیال ذہن میں آیا جس کو میں نے نہ کبھی پڑھا تھا اور نہ کبھی سوچا تھا۔ یہ خیال اس حدیث کے متعلق تھا جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشگی یہ خبر دی ہے کہ پچھلے اہل کتاب ۷۱ فرقوں میں بٹ گئے اور میری امت ۷۳ فرقوں میں بٹ جائے گی۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader