ڈائری 1991-1992
Urdu book, p. 329
By Maulana Wahiduddin Khan
انقلابی تحریک کا معاملہ انتہائی خطر ناک (risky) ہوتا ہے۔ سسٹم کو توڑنے میں تخریبی عمل کرنا ہوتا ہے۔ یہ تخریبی عمل ساری روایتوں کو توڑ کر کرنا پڑتا ہے۔ اس میں مروجہ ڈھانچے کا ٹوٹنا یقینی ہوتا ہے، مگر نئے بہتر ڈھانچے کا بننا یقینی نہیں ہوتا۔ بلکہ تاریخ کا تجربہ بتاتا ہے کہ انقلابی تحریکوں نے مروجہ ڈھانچے کو تو بارہا توڑا، مگر نئے بہتر ڈھانچے کو بنانے میں وہ کامیاب نہ ہوسکیں۔ اس معاملہ میں اسلام کا طریقہ بنیادی اور اصولی طور پر اصلاح کا طریقہ ہے۔ اسلامی تحریک اپنی طاقت فرد کے اندر ذہنی انقلاب لانے پر صرف کرتی ہے۔ وہ ایسا نہیں کرتی ہے کہ پہلے ہی مرحلہ میں ڈھانچے کو توڑنے پر اپنی طاقت خرچ کرنے لگے۔ ۲۰ نومبر ۱۹۹۲ آج ٹائمس آف انڈیا نے جرمن مفکر گوٹے (Goethe) کا ایک قول ان الفاظ میں نقل کیا ہے کہ ــــــــ بے فائدہ زندگی پیشگی موت ہے: A useless life is an early death. یہ بات فرد کے لئے بھی درست ہے اور قوم کے لئے بھی۔ دس آدمیوں کے خاندان میں ایک آدمی اگر ایسا ہو جائے کہ اس کے خاندان کو کوئی فائدہ نہ مل رہا ہو تو وہ خاندان کا ایک مردہ فرد بن کر رہ جائے گا۔ اس کو خاندان کے زندہ فرد کی حیثیت حاصل نہ رہے گی۔ اسی طرح کوئی انسانی گروپ اگر ماحول کے اندر اپنی نفع بخشی کھو دے تو اس کے بعد وہ ماحول کی نظر میں زندہ گروپ کی حیثیت سے اپنا مقام حاصل نہیں کر سکتا۔ ۲۱ نومبر ۱۹۹۲ ایک صاحب نے الرسالہ کی تنقیدوں پر اعتراض کیا۔ میں نے کہا کہ الرسالہ میں کبھی کسی کے ایمان و اخلاص کو زیر بحث نہیں لایا جاتا۔ اس میں ہمیشہ فکری منہج یا عملی تدبیر پر نقد کیا جاتا ہے اور یہ کسی بھی درجہ میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں۔ یہ ایک معروف اور مسلم حقیقت ہے کہ ایمان و اخلاص کو زیر بحث لائے بغیر جب صرف فکری منہج اور عملی تدبیر پر نقد کیا جائے تو اس کا مطلب صرف زیر تنقید شخص کی اجتہادی خطا کی نشاندہی ہوتا ہے۔ اور اجتہادی خطا ہر شخص سے ہوسکتی ہے، حتی کہ رسول اور اصحاب رسول سے بھی۔ پھر ایسی تنقید پر برہم ہونے کی کیا

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader