ڈائری 1991-1992
Urdu book, p. 330
By Maulana Wahiduddin Khan
کی تنقیدوں نے۔ مجمع الفقہ الاسلامی، ریاض کے تعاون سے ابن تیمیہ پر ایک عربی کتاب تیار کی گئی ہے دہلی کے ایک ادارہ مجمع البحوث العلمیہ الاسلامیہ نے اس کو نہایت اہتمام کے ساتھ ۴۹۰ صفحات پر چھاپ کر شائع کیا ہے۔ اس کتاب کا نام اس کے موضوع کے مطابق یہ ہے: دعوة شيخ الاسلام ابن تيمية واثرها في الحركات الاسلامية المعاصرة (۱۹۹۲) مصنف (صلاح الدین مقبول احمد) نے اس میں تفصیل کے ساتھ دکھایا ہے کہ موجودہ زمانہ کی تمام اسلامی تحریکیں ابن تیمیہ کے افکار سے متاثر تھیں۔ مثلاً محمد بن عبدالوہاب کی تحریک، سلفی تحریک، جماعت اسلامی کی تحریک ، اخوان المسلمون کی تحریک ، وغیرہ۔ اس کتاب کو دیکھنے کے بعد میں نے سوچا کہ اگر یہ واقعہ ہو کہ موجودہ زمانہ کی اسلامی تحریکیں ابن تیمیہ کے افکار سے متاثر ہو کر اٹھیں تو یہ کوئی مستحسن بات نہیں۔ کیونکہ ابن تیمیہ کا زمانہ سات سو سال پہلے کا زمانہ ہے۔ وہ دور جدید سے مکمل طور پر نا واقف تھے۔ آج کی کسی اسلامی تحریک میں قرآن وسنت سے واقفیت کے بعد، جو مزید صلاحیت مطلوب ہے وہ معرفت کا زمانہ ہے نہ کہ معرفت ابن تیمیہ کا۔ ۲۳ نومبر ۱۹۹۲ علی ابن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے بارہ میں مولانا ابو الحسن علی ندوی کی ایک عربی کتاب ۱۹۸۹ میں چھپی ہے۔ وہ ساڑھے تین سو صفحہ پر مشتمل ہے اور اس کا نام المرتضیٰ ہے۔ اس کتاب کے صفحہ ۱۸ - ۲۱ پر حضرت علی کے کچھ اقوال نقل کئے گئے ہیں۔ ان میں سے ایک قول ہے: : الصبر شجاعة (صبر بہادری ہے)

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader