ڈائری 1991-1992
Urdu book, p. 334
By Maulana Wahiduddin Khan
حکومت کی مانگ کرنے لگیں، جیسا کہ کشمیر میں ہو رہا ہے تو آپ کیسے نہیں گے ، جب کہ یہ طے ہے کہ سارے عرب دیش اور سنٹرل ایشیا کے آزاد شدہ ممالک اس مانگ کا ساتھ دیں گے۔ ایک آدمی بادشاہ کے محل میں داخل ہو تو قدم قدم پر وہ اس احساس کے ساتھ چلے گا کہ وہ حکمران وقت کے محل میں ہے اور اس کا عمل کی پوری رعایت کرتے ہوئے اس کے اندر چلنا چاہئے، موجودہ دنیا بھی گویا خدا کا ایک محل ہے۔ اور یہاں رہتے یا چلتے ہوئے آدمی کے اندر مزید اضافے کے ساتھ وہ احساس پیدا ہونا چاہئے جو مذکورہ آدمی کے اندر شاہی محل میں داخل ہونے کے بعد پیدا ہوتا ہے۔ مگر جب میں شہر کی سڑک پر لوگوں کو چلتے ہوئے دیکھتا ہوں تو کسی بھی شخص کے چہرہ پر اس قسم کا احساس جھلکتا ہوا نظر نہیں آتا۔ لوگوں کے چہروں پر احتیاط کے بجائے غفلت نظر آتی ہے۔ ان کی چال میں تواضع کے بجائے سرکشی دکھائی دیتی ہے۔ ان کے انداز پر ذمہ داری کے بجائے بے حسی کا غلبہ ہوتا ہے۔ خدا کی دنیا میں چلتے ہوئے لوگ اتنا بھی سنجیدہ نہیں جتنا کوئی شخص کسی ایوان صدارت یا کسی قصر شاہی میں چلتے ہوئے نظر آتا ہے۔ یکم دسمبر ۱۹۹۲ ۱۹۸۶ کے بعد جب بھارتیہ جنتا پارٹی سیاست کے میدان میں سرگرم ہوئی تو بہت سے تعلیم یافتہ ہندوؤں نے بھی اس کی حمایت کی۔ ان کا خیال تھا کہ وہ کانگریس کے مقابلہ میں ایک صحت مند بدل (healthy alternative) ثابت ہوگی۔ مگر عملاً ایسا نہیں ہوا۔ چنانچہ اب ہندوؤں کا پڑھا لکھا طبقہ عام طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی سے بدل ہو گیا ہے۔ ٹائمس آف انڈیا (یکم دسمبر ۱۹۹۲) میں مسٹر ہر شیش کھرے نے تعلیم یافتہ ہندوؤں کی نمائندگی کرتے ہوئے درست طور پر لکھا ہے کہ اب ہندو یہ سمجھ رہے ہیں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی سرگرمیاں دراصل

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader