ڈائری 1991-1992
Urdu book, p. 335
By Maulana Wahiduddin Khan
سیاسی مقاصد کے لئے وحشیانہ کوششیں: vulgar quest for political gains. ٹھیک یہی معاملہ مسلم ملکوں میں پیش آیا ہے۔ پاکستان کی جماعت اسلامی، مصر کی الاخوان المسلمون اور الجیرائر کی سالیر یڈ یریٹی پارٹی کو ابتدا ئپر ٹھے لکھے مسلمانوں کی حمایت ملی۔ مگر تجربہ کے بعد یہ لوگ ان جماعتوں سے بد دل ہو گئے۔ کیوں کہ ان سے مسلم ملکوں کو تخریب کاری کے سوا اور کچھ نہیں ملا۔ ۲ دسمبر ۱۹۹۲ حدیث میں ہے کہ تمام لوگوں میں سب سے زیادہ ابتلاء نبیوں کا ہوتا ہے۔ اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کے راستہ میں مجھے سب سے زیادہ اذیت دی گئی۔ اگر ظاہر الفاظ کے اعتبار سے اسے دیکھا جائے تو یہ بات واقعہ کے خلاف دکھائی دے گی کیوں کہ ایسے معلوم اہل ایمان ہیں جن کو نبطابر انبیاء سے زیادہ اذیت دی گئی۔ مثلاً فرعون نے مومنین موسیٰ کا ایک ہاتھ اور ایک پاؤں الٹی طرف سے کٹوایا اور اس کے بعد انہیں سولی پر چڑھاکر سخت تکلیف کے ساتھ ہلاک کیا۔ حدیث کے مطابق ، پچھلے زمانہ میں ایسے مومنین گزرے ہیں جن کو اس طرح مارا گیا کہ ان کے جسم کا نچلا حصہ زمین میں گاڑ آگیا۔ اور سر پر اس طرح آرا چلایا گیا کہ سرے کے تک ایک حصہ ایک طرف گرگیا۔ اور دوسرا حصہ دوسری طرف۔ اس پر غور کرتے ہوئے میری سمجھ میں آیا کہ تکلیف حقیقہ ذہنی کیفیت کا نام ہے۔ جس اس آدمی جس چیز پر بہت زیادہ تکلیف محسوس کرے گا، عین اسی چیز پر بے حس آدمی کو بہت کم تکلیف محسوس ہوگی ۔ انبیار کی زیادہ تکلیف غالباً جسمانی اذیت کے معنی میں نہ تھی۔ بلکہ ذہنی اذیت (mental torture) کے معنی میں تھی۔ انبیار بہت زیادہ حساس ہوتے ہیں اس لئے وہ ذہنی یا جسمانی اذیتوں کو بھی زیادہ محسوس کرتے ہیں۔ انبیار کے حساس ہونے کا سبب غالباً یہ ہے کہ وہ نفسیات کی اصلاح میں کمال پسند (perfectionist) ہوتے ہیں۔ کمال پسند آدمی برائی سے مصالحت نہیں کر پاتا۔ کمال پسند

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader