ڈائری 1991-1992
Urdu book, p. 336
By Maulana Wahiduddin Khan
آدمی موجودہ ناقص دنیا کو اپنا مقصود نہیں بنا سکتا۔ کمال پسند آدمی خلاف حق رویہ کو برداشت نہیں کرتا۔ کمال پسند آدمی کسی بھی معاملہ میں معیار سے کم پر راضی نہیں ہوتا۔ یہی کمال پسندی آدمی کو اعلیٰ درجہ کا داعی بناتی ہے۔ مگر کمال پسندی ہی، بڑھی ہوئی حساسیت کی بنا پر، آدمی کو سب سے زیادہ اذیت میں مبتلا کرنے کا سبب بن جاتی ہے۔ ۳ دسمبر ۱۹۹۲ لاہور کے روزنامہ نوائے وقت (۲۸ نومبر ۱۹۹۲) میں کشمیر کی جہادِ آزادی پر پر جوش مضمون چھپا ہے۔ یہ مسٹر ابو ذر غفاری کے قلم سے ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ کشمیر کے مسلمانوں نے پوری وادی کو اپنے خون سے سرخ بنا دیا ہے۔ مگر ابھی تک وہ سیاسی آزادی حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ اس سلسلہ میں کہا گیا ہے : " اس وقت صورت حال یہ ہے کہ جنوری ۱۹۹۰ سے وادی کشمیر اور جموں کے مسلمان بھارتی سامراج سے آزادی اور حرمتِ اسلام کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر رہے ہیں۔ جب کہ آزاد کشمیر کے کشمیری مسلمان کرسی کی جنگ میں مصروف ہیں۔ اس لئے وقت کا اہم ترین تقاضا یہی ہے کہ آزاد کشمیر کے کشمیری مسلمان کرسی کی جنگ کو ختم کر کے اپنے آپ کو کشمیر کی آزادی کے لئے وقف کر دیں"۔ (صفحہ ۱۱) کشمیر کی مذکورہ صورتحال کا اصل سبق وہ نہیں ہے جو پاکستانی صحافی نے نکالا ہے۔ اصل سبق یہ ہے کہ کشمیر کے مسلمان کا مقابلہ جب تک انڈیا سے ہے وہ انڈیا سے لڑیں گے، اور اگر وہ " آزاد کشمیر " بنا لیں تو اس کے بعد آپس میں اقتدار کی لڑائی شروع کر دیں گے۔ جزئی آزاد کشمیر کا نمونہ بتاتا ہے کہ اگر پورا کشمیر آزاد ہو جائے تو اس کے بعد وہاں کیا صورتحال پیش آئے گی ۔ ۴ دسمبر ۱۹۹۲ موٹر کار کے ابتدائی ماڈل کو دیکھئے تو آج کی جرمن یا جاپانی کار کے مقابلہ میں وہ بہت بھونڈا نظر آئے گا۔ مگر اس ابتدائی کار کی قیمت جدید خوبصورت کاروں سے بہت زیادہ ہے۔ اس کی وجہ ابتدائی کار کی تاریخی اہمیت ہے۔ اس غیر معیاری کار کا بن کر تیار ہونا معیاری کار

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader