ڈائری 1991-1992
Urdu book, p. 337
By Maulana Wahiduddin Khan
کی پیشگی اطلاع تھی ۔ وہ خود پر کشش نہ تھی ، مگر اس نے وقوع میں آکر یہ ثابت کر دیا کہ پیشکش کار بھی بنائی جا سکتی ہے ۔ یہی معاملہ زیادہ بڑے پیمانے پر موجودہ دنیا کا ہے ۔ موجودہ دنیا بلا شبہ ایک ناقص دنیا ہے ۔ ہر اعتبار سے غیر معیاری ہے ۔ مگر یہ دنیا اپنے اندر ایک عظیم قیمت رکھتی ہے ۔ یہ ناقص دنیا کامل دنیا کے امکانی وقوع کو بتاتی ہے ۔ یہ غیر معیاری دنیا ثابت کر رہی ہے کہ معیاری دنیا بھی ظہور میں آسکتی ہے ۔ وہ زمانۂ حال میں اُس نادر واقع کے ظہور کی اطلاع ہے جو آئندہ زمانۂ مستقبل میں سامنے آنے والا ہے ۔ ۵ دسمبر ۱۹۹۲ ایک تبلیغی بزرگ سے مذاہب کے بارہ میں بات ہوئی ۔ میں نے کہا کہ اسلام اور دوسرے مذہبوں میں یہ فرق ہے کہ اسلام غیر محرف مذہب ہے اور دوسرے مذہب محرف مذہب ۔ اسلام کی اس تاریخی حیثیت کو خالص تاریخ کی بنیاد پر ثابت کیا جا سکتا ہے ۔ انھوں نے میری بات کو کسی قدر اجنبیت کے ساتھ سنا ۔ بظاہر ایسا محسوس ہوا کہ وہ اس بات کے علمی وزن کو سمجھ نہ سکے۔ پھر انھوں نے کہا کہ ہمارے اکابر اس کی بڑی اچھی مثال دیتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ دیکھو، بچہ جب چھوٹا ہوتا ہے تو اس کے والدین اس کے سائز کے مطابق اس کے لئے کپڑا بناتے ہیں۔ پھر بچہ جیسے جیسے بڑھتا ہے اس کے کپڑے کا سائز بدلتا رہتا ہے۔ یہاں تک کہ وہ پوری عمر کو پہنچ جاتا ہے۔ اب اس کے کپڑے کا سائز بدلنے کی ضرورت نہیں رہتی۔ اب ایک ہی سائز کا کپڑا اس کی آخری عمر تک کے لئے کافی ہو جاتا ہے۔ تبلیغی جماعت جیسی تحریکوں میں اسی طرح مثالوں سے بات کہی جاتی ہے۔ مگر مثالیں کسی بات کو ثابت کرنے کے لئے نہایت ناقص ذریعہ ہیں۔ مثلاً مذکورہ مثال سن کر ایک شخص یہ کہہ سکتا ہے کہ پوری عمر کو پہنچنے کے بعد کپڑے کا سائز ایک ہو جاتا ہے نہ کہ خود کپڑا۔ کپڑا تو پھر بھی بار بار نیا سلایا جاتا ہے۔ اس لئے اب اسلام چودہ سو سال پرانا ہو چکا ہے۔ اب انسان کے لئے نئے مذہب کی کہاں ضرورت ہے۔ مہر جس طرح کپڑا اتارے جانے کے بعد نئے کپڑے کی ضرورت

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader