ڈائری 1991-1992
Urdu book, p. 339
By Maulana Wahiduddin Khan
جگہ یہ دکھائی دیتا ہے کہ مسلمانوں کے دشمن متحد ہیں مگر مسلمانوں کے درمیان اتحاد نہیں۔ مثلاً ہندستان میں مسلمان بابری مسجد تحریک کے عنوان پر متحد نہ ہو سکے۔ مگر ہند و بابری مسجد ۔ رام جنم بھومی کے سوال پر متحد ہوگئے۔ مضمون کے آخر میں کہا گیا ہے کہ یہ عجیب مسئلہ ہے کہ باطل والے باطل میں متحد ہورہے ہیں۔ مگر حق والے حق میں متحد نہیں۔ ایک معمہ ہے جس کو ہم اہل دانش کے اوپر چھوڑتے ہیں کہ وہ اس کا مطالعہ کریں اور اس کا حل معلوم کریں: انها قضية اتحاد اهل الباطل في باطلهم و اختلاف اهل الحق في حقهم- قضية عجيبة اولغز من الالغاز، نتركه للعقلاء ان يدرسه ويحله۔ یہ سارا معالمہ ایک غلط فہمی پر مبنی ہے۔ وہ یہ کہ جن مسلمانوں کو اہل حق کہا جا رہا ہے، وہ دراصل اختلاف اہل حق ہیں۔ موجہ وہ مسلم نسلیں حقیقتًا ایک ایسا گروہ ہیں جو قرآن کے الفاظ میں، قساوت اور موت کے مرحلہ کو پہنچ چکے ہیں (العنکبوت)، اور جو گروہ ایسے مرحلہ کو پہنچ جائے اس کا انجام وہی ہوتا ہے جو آج ہم کو نظر آ رہا ہے۔ زندہ انسان کی صفت برداشت ہے، اور مردہ انسان کی خاص صفت یہ ہے کہ وہ برداشت کو کھودیتا ہے۔ اتحاد کی لازمی قیمت برداشت ہی ہے۔ اختلاف کو برداشت کرنے سے اتحاد پیدا ہوتا ہے اور اختلاف کو برداشت نہ کیا جائے تو اسی کا نام اختلاف ہے۔ زندہ انسان چونکہ برداشت کی صفت کے حامل ہوتے ہیں اس لئے ان میں اتحاد پایا جاتا ہے ۔ اور مردہ انسان چونکہ برداشت سے خالی ہوتے ہیں اس لئے وہ بہت جلد اختلاف کا شکار ہوجاتے ہیں۔ ۸ دسمبر ۱۹۹۲ ایودھیا کی بابری مسجد کے بارہ میں ہندوؤں کا دعویٰ تھا کہ وہ رام کی جنم بھومی کی جگہ بنائی گئی ہے۔ اس لئے وہ اس کو توڑ کر وہاں رام مندر بنائیں گے۔ یہاں تک کہ ۶ دسمبر کو انھوں نے بابری مسجد کو توڑ دیا۔ ۶ دسمبر سے پہلے ہندوؤں کا نعرہ تھا کہ __ مندر وہیں بنائیں گے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader