ڈائری 1991-1992
Urdu book, p. 340
By Maulana Wahiduddin Khan
بنائیں گے ؟ موجودہ زمانہ کے مسلمانوں کو صرف ردعمل کی سیاست معلوم ہے۔ مثبت سیاست کا راز ابھی تک انہوں نے نہیں سمجھا۔ ۹ دسمبر ۱۹۹۲ ۶ دسمبر ۱۹۹۲ کو دولاکھ سے اوپر انتہا پسند ہندو اجودھیا میں گھس گئے اور انہوں نے بابری مسجد کو مکمل طور پر ڈھا دیا۔ یہ مسجد ۴۴۷ سال پہلے بابر کے گورنر میر باقی نے تعمیر کرائی تھی۔ ۱۹۴۹ میں تقسیم کے ہنگامہ کے دوران ہزاروں کی تعداد میں مسجد میں ڈھائی گئی تھیں، مگر ان مسجدوں کے ڈھائے جانے سے مسلمانوں کو اتنا نقصان نہیں پہنچاتھا، جتنا بابری مسجد کے ڈھائے سے انہیں پہنچا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ۱۹۸۶ سے لے کر اب تک مسلمانوں نے بابری مسجد کے انسو پر دھواں دھار تحریکیں چلائیں اور عالمی سطح پر اس کی تشہیر کی۔ مسلمانوں کے ذہن میں بیٹھا دیاگیا کہ بابری مسجد مسلمانوں کے ملی وجود کی علامت ہے۔ بابری مسجد کے ساتھ جدید ہندوستان میں ان کا وجود وبقادابستہ ہے۔ حتی کہ مسلمانوں نے اس کو اپنے لئے وقار کا مسئلہ بنالیا۔ یہی وجہ ہے کہ پچھلی مسجدوں کے ڈھانے سے انھیں یہ محسوس نہیں ہوا تھا کہ اس ملک میں ان کا وقار مٹ گیا ہے۔ مگر بابری مسجد کے ڈھانے کے بعد اچانک انھیں احساس ہو اکه ان کے ملی و وقار کی عمارت زمین بوس ہوگئی۔ ۱۰ دسمبر ۱۹۹۲ ہجرت کرنے والی چڑیوں (migratory birds) کی کہانی بڑی سبق آموز ہے۔ سائبیریا کے علاقہ سے ۳۰۰ قسم کی چڑیاں ہر سال ہندوستان آتی ہیں۔ اسی طرح ہر سال سرد علاقوں کی چڑیاں گرم علاقوں میں جاتی ہیں۔ سائبیریا کے سارس (cranes) پانچ ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے ہجرت پور پہنچتے ہیں۔ آرکٹک ٹرن (Arctic Terns) ہر سال آرکٹک سے انٹارکٹک جاتی ہیں اور پھر اپنے وطن واپس لوٹتی ہیں۔ دونوں طرف کے اس سفر میں وہ ۳۴ ہزار کلومیٹر سے زیادہ فاصلہ طے کرتی ہیں۔ اس سلسلہ میں تحقیقات سے جو باتیں معلوم ہوئی ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ اس کا علم انھیں پیدائشی طور پر ملتا ہے نہ کہ اپنے ماں باپ سے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader