ڈائری 1991-1992
Urdu book, p. 342
By Maulana Wahiduddin Khan
ٹائمس آف انڈیا (یا ۳ دسمبر ۱۹۹۲) میں مسٹر این آر موہنتی کا ایک آرٹیکل چھپا ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ پلورلزم کا نظریہ اسلام میں اجنبی ہے، یعنی یہ کہ ہر شخص کو یہ حق ہے کہ وہ اپنے ضمیر کے مطابق جس مذہب کو پسند کرے اس کو اختیار کرے۔ یہ معاملہ کی صحیح ترجمانی نہیں ہے۔ صحیح بات یہ ہے کہ اسلام اصولی طور پر صرف ایک ہی مذہبی عقیدہ کو درست اور برحق سمجھتا ہے۔ تاہم عملی طور پر ہر ایک کو اجازت دیتا ہے کہ وہ جس مذہب کو چاہے، اختیار کرے۔ نظری سطح پر اسلام توحید صداقت کا قائل ہے۔ مگر عملی اعتبار سے اس نے تعدد کو جائز قرار دیا ہے۔ ۱۴ دسمبر ۱۹۹۲ پیغمبر اسلام کا مشن یہ تھا کہ لوگوں کو شرک کے راستہ سے ہٹا کر توحید کے راستہ پر لے آئیں ۔ آپ نے اور آپ کے اصحاب نے دنیا کے بیشتر حصہ میں یہ کام انجام دے دیا۔ مگر ہندوستان ایک استثناء کے طور پر باقی رہا۔ امت محمدی ہونے کی حیثیت سے ہندوستانی مسلمانوں کی یہ لازمی ذمہ داری تھی کہ وہ اس ملک کے باشندوں کو توحید کا پیغام دیں۔ مگر ہزار برس کی مدت میں بھی یہ کام انجام نہ پا سکا۔ ابتداً مسلمانوں کو یہ موقع ملا کہ وہ حاکم بن کر اس ملک میں یہ کام کریں۔ مگر انھوں نے یہ کام انجام نہیں دیا۔ یہاں تک کہ ۱۸۵۷ء میں حکومت ان سے چھین لی گئی۔ اس کے بعد انگریزی اقتدار کے تحت وہ یہاں برابر کی ایک قوم بن گئے۔ اب ان کے لئے موقع تھا کہ برابر کی حیثیت میں رہتے ہوئے توحید کے داعی بنیں۔ مگر اس دوسرے موقع کو بھی انھوں نے استعمال نہیں کیا۔ یہاں تک کہ ۱۹۴۷ء میں اس صورت حال کا خاتمہ ہو گیا۔ ۱۹۴۷ء کے بعد منقسم ہندوستان میں ہندو کی سیاسی بالاتری قائم ہوگئی۔ تاہم سیکولرزم کے تحت اب بھی یہاں کے مسلمانوں کو دستوری برابری حاصل تھی۔ مگر اب بھی وہ اپنی دعوتی ذمہ داری کو ادا کرنے کے لئے نہیں اٹھے۔ ۶ دسمبر ۱۹۹۲ کو بابری مسجد ڈھائے جانے کے بعد جو دور آیا ہے اس میں یہ دستوری توازن

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader