ڈائری 1991-1992
Urdu book, p. 344
By Maulana Wahiduddin Khan
مگر ۶ دسمبر کے بعد حالات کا دبائو اور بھیانک فسادات اب مسلمانوں کو تیزی سے اسی راستہ کی طرف دوڑارہے ہیں۔ پاکستان بننے کے بعد مسٹر محمد علی جناح نہ صرف بانی پاکستان تھے بلکہ وہ پاکستان کے پہلے گورنر جنرل بھی تھے۔ انھوں نے ۱۱ اگست ۱۹۴۷ کو پاکستان کی دستور ساز اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا، عنقریب یہاں نہ ہندو ہندو رہیں گے اور نہ مسلمان مسلمان۔ مذہب کے اعتبار سے نہیں، اس لئے کہ وہ ہر شخص کا انفرادی عقیدہ ہے بلکہ سیاسی مفہوم میں، ریاست کے شہریوں کی حیثیت سے۔ بظاہر میرا خیال ہے کہ مسٹر جناح نے دو قومی نظریہ سیاسی اسٹنٹ یا بارگیننگ کے مقصد سے چلایا تھا۔ مگر جب پاکستان بن گیا تو انھیں احساس ہوا کہ یہ غلطی ہوئی۔ کیونکہ قومیت کا تعلق وطن سے ہے۔ اس لحاظ سے پاکستان کے سب لوگ پاکستانی ہیں۔ اور اسی طرح ہندوستان کے سب لوگ ہندو۔ ۱۸ دسمبر ۱۹۹۲ لاہور سے ایک ماہنامہ اشراق کے نام سے نکلتا ہے۔ اس کے شمارہ دسمبر ۱۹۹۲ء میں اس کے ایڈیٹر نے لکھا ہے کہ پوری انسانیت کے سامنے شہادت علی الناس کا عظیم فریضہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں پر امت وسط کی حیثیت میں عائد کیا ہے اس فریضہ کا حق اس وقت تک ادا نہیں کیا جاسکتا جب تک امت مراکش سے انڈونیشیا تک ایک سیاسی اتحاد کی لڑی میں نہ پروئی جائے" (صفحہ ۳۲-۳۴) اس نظریہ کے حق میں قرآن کی کوئی دلیل نہیں۔ مزید یہ کہ اس نظریہ کا مطلب دعوت و تبلیغ کے عمل کو ہمیشہ کے لئے معطل کر دینا ہے کیوں کہ زمین پر بسنے والے تمام مسلمان، جن کی تعداد ایک ارب تک پہنچ چکی ہے، وہ کبھی متحد نہیں ہو سکتے۔ شہادت علی الناس اپنی نوعیت کے اعتبار

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader