ڈائری 1991-1992
Urdu book, p. 345
By Maulana Wahiduddin Khan
الرساله ستمبر ۱۹۸۱ میں میں نے لکھا تھا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کو ہندوئوں کی طرف سے جو مسئلہ درپیش ہے، اس کا حل یہ ہے کہ یہاں مسلمان اپنے آپ کو غیر نمایاں بنالیں (inconspicuous) (صفحہ ۵) یہ مضمون شائع ہوا تو تمام لوگوں نے مجھ کو برا بھلا کہنا شروع کیا۔ یہ مشورہ ان کو اپنے مقام سے فرو تر نظر آیا۔ مگر ۶ دسمبر ۱۹۹۲ کے بعد ملک میں جو وحشیانہ فساد ہوئے ہیں، اس کے بعد تمام مسلمان عملاً اسی پوزیشن کو اختیار کر رہے ہیں۔ تمام بے ریش اور باڈیش رہنما مسلمانوں کو یکطرفہ طور پر صبر و تحمل کا مشورہ دے رہے ہیں۔ اخبارات میں بیان چپ رہے ہیں کہ مسلمان ہرگز مشتعل نہ ہوں، وہ روزہ رکھیں اور دعا کریں۔ یہ طریقہ بلاشبہ درست ہے۔ مگر اس پر مسلمانوں کو کوئی کریڈٹ ملنے والا نہیں۔ کیوں کہ کریڈٹ ہمیشہ اصولی موقف پر ملتا ہے نہ کہ مجبورانہ موقف پر۔ ۲۰ دسمبر ۱۹۹۲ ایک انتہا پسند ہندو سے بات کرتے ہوئے میں نے کہا کہ آپ لوگوں کی سوچ یہ ہے کہ مسلمان ایک جذباتی قوم ہیں۔ وہ ذرا سی بات پر بھڑک اٹھتے ہیں۔ اس لئے مسلمانوں کو مارنا بہت آسان ہے۔ کوئی شوشہ چھوڑ کر انہیں بھڑکا دو اور اس کے بعد انہیں مارنا شروع کر دو۔ مگر ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے۔ ری ایکشن اپنی آخری حد پر پہنچ کر ان ایکشن بن جاتا ہے۔ آپ لوگ مسلمانوں کو جس وحشیانہ انداز سے مار رہے ہیں اس کا نتیجہ یہ ہونے والا ہے کہ وہ بڑے سے بڑے اشتعال پر بھی مشتعل ہونا چھوڑ دیں۔ پھر اس کے بعد آپ کیا کہیں گے۔ ۲۱ دسمبر ۱۹۹۲ صحیح بخاری (کتاب الرقاق) میں عمر فاروقؓ کا ایک قول نقل کیا گیا ہے۔ اس کے الفاظ یہ ہیں کہ : وجدنا خیر عیشنا بالصبر (ہم نے اپنی زندگی کا سب سے بہتر صبر کے ذریعہ پایا) فتح الباری ۳۰۹/۱۱ یہ قول کسی محدود معنی میں نہیں ہے۔ وہ اس دنیا کا ایک عمومی قانون ہے۔ اس دنیا میں مختلف

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader