Urdu book · ڈائری 1991-1992

ڈائری 1991-1992

Urdu book, p. 346

By Maulana Wahiduddin Khan

اسباب سے ناخوشگوار لمحات آتے ہیں۔ یہاں ناموافق تجربات پیش آتے ہیں۔ اس قسم کے موقع پر جو لوگ بے صبری کا طریقہ اختیار کریں وہ صرف اپنی مصیبت میں اضافہ کرتے ہیں۔ اور جو لوگ ایسے مواقع پر صبر کا طریقہ اختیار کریں وہ نہ صرف مسئلہ کو حل کر لیتے ہیں بلکہ اپنی زندگی کو ترقی کی طرف لے جانے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ ۲۲ دسمبر ۱۹۹۲ انگریزی ہفت روزہ ایشیا ویک کے نمائندہ مسٹر روی نے ایک مفصل انٹرویو لیا۔ ان سے میں نے پوچھا کہ کیا وجہ ہے کہ اعلیٰ صلاحیت کے لوگ ہمیشہ انگلش جرنلزم کی طرف جاتے ہیں۔ وہ ہندی جرنلزم میں نہیں آتے۔ انھوں نے کہا کہ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم دیکھتے ہیں کہ با اثر (influential) لوگوں تک پہنچنے کا ذریعہ آج بھی انگلش ہے۔ مثلاً آپ دیکھیں گے کہ ہند تو کی تحریک چلانے والے لیڈر بھی انگریزی اخباروں کا حوالہ دیتے ہیں جو لوگ ہندی زبان کے چیمپین بنے ہوئے ہیں وہ بھی اپنے بچوں کو انگلش اسکول میں پڑھاتے ہیں۔ ہندوستان میں ہر لیڈر ہندی زبان کی بات کرتا ہے۔ مگر پچاس سالہ کوشش کے باوجود ہندی زبان اس ملک میں برتر مقام حاصل نہ کرسکی۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے مقام ہمیشہ ذاتی جوہر کی بنیاد پر ملتا ہے نہ کہ کسی اور بنیاد پر۔ ۲۲ دسمبر ۱۹۹۲ ۱۵ دسمبر سے ۲۳ دسمبر تک میں ششانتی یا ترا میں تھا۔ اس کے تحت مہاراشٹر کے بہت سے ہندوؤں سے ملاقات ہوئی۔ انھیں قریب سے دیکھنے اور سننے کا اتفاق ہوا۔ میرا پہلا تاثر یہ تھا کہ جو لوگ ہندوؤں کو اخبار کے ذریعہ جاننا چاہتے ہیں وہ ہند و کے بارہ میں بالکل نہیں جانتے۔ میرا خیال ہے کہ مسلمانوں کے نام نہاد لیڈر ہندوؤں کے حقیقی حالات سے یکسر بے خبر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اس ملک میں مسلمانوں کو کوئی صحیح راہ عمل نہ دے سکے۔ مسلمانوں میں کوئی حقیقی اصلاحی کام کرنے کے لئے سب سے بڑی رکاوٹ ان کی مشہور شخصیتیں ہیں۔ ایک شخصیت اگر مشہور ہو جائے ، خواہ وہ غلط بنیاد پر پر مشہور ہوئی ہو، تو ذہنوں

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page