Urdu book · ڈائری 1991-1992

ڈائری 1991-1992

Urdu book, p. 347

By Maulana Wahiduddin Khan

میں اس کی عظمت متاسّم ہو جاتی ہے۔ لوگ سمجھنے لگتے ہیں کہ وہ جو بات کہے وہ بات اتنی ہی عظیم ہے جتنی عظیم اس کی شخصیت انھیں دکھائی دے رہی ہے۔ کوئی صاحب اس لئے مشہور ہیں کہ وہ پانچ سو سال پہلے پیدا ہوئے کسی کو اس لئے شہرت مل گئی ہے کہ اس نے وقت کے مذاق کے مطابق اسلام کی تشریح پیش کی۔ کوئی اس لئے مشہور ہو گیا کہ اتفاق سے اس کا ٹکراؤ حکمران سے ہو گیا اور حکمران نے اس کو سولی پر چڑھا کر اس کو شہید بنا دیا۔ کسی کو صرف اس لئے شہرت اور مقبولیت حاصل ہو گئی کہ وہ ہر حلقہ میں اس کی پسند کی بولی بولتا تھا۔ وغیرہ۔ ۲۵ دسمبر ۱۹۹۲ جمعہ کی نماز آج پنڈارہ روڈ کی مسجد میں پڑھی۔ وہاں تبلیغ والوں کی جماعت رکی ہوئی تھی، جمعہ سے پہلے انھوں نے تقریر کی۔ انھوں نے صحابہ کے کچھ واقعات بتائے۔ اس کے بعد کہا کہ صحابہ میں یہ ایمان کیسے آیا تھا۔ جواب یہ ہے کہ "محنت" کے ذریعہ آیا تھا۔ تبلیغ میں یہی ایمان کی محنت کمائی جارہی ہے۔ یہی تبلیغی جماعت کا خاص فکر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صحابہ والا ایمان محنت کے ذریعہ آتا ہے۔ محنت سے مراد ان کے نزدیک تبلیغ میں ٹہلنا ہے۔ میں نے تبلیغی جماعت کے ایک صاحب سے کہا کہ یہ مفروضہ بذات خود غلط ہے کہ "محنت" کے ذریعہ صحابہ والا ایمان پیدا ہوتا ہے۔ صحیح یہ ہے کہ صحابہ والا ایمان معرفت کے ذریعہ پیدا ہوتا ہے۔ کسی شخص کو جب ایمان بطور معرفت (بالفاظ دیگر بطور ڈسکوری) ملتا ہے تو وہ اس کے اندر ذہنی انقلاب پیدا کرتا ہے۔ اس کے بعد اس کی زندگی کچھ سے کچھ ہو جاتی ہے۔ تبلیغی جماعت والی "محنت" سے کسی آدمی میں کچھ ظاہری قسم کی اصلاح ہو سکتی ہے۔ اس قسم کی محنت سے صحابہ والا ایمان پیدا ہونا ممکن نہیں۔ ۲۶ دسمبر ۱۹۹۲ اکابر پرستی کا مذہب سکون پیدا کرتا ہے اور خدا پرستی کا مذہب بے سکونی، یہ بات میں بہت دن سے جانتا تھا۔ مگر اس کا سبب حال میں میری سمجھ میں آیا۔ میں ایک ہندو گرو کے ساتھ سفر میں دس دن رہا۔ میں نے دیکھا کہ وہ جہاں جاتے ہیں، ان کے معتقدین ان کو اپنے گھر میں لے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page