Urdu book · ڈائری 1991-1992

ڈائری 1991-1992

Urdu book, p. 38

By Maulana Wahiduddin Khan

مسلمانوں کے درمیان امریکہ کے خلاف سخت نفرت اور اس بنا پر ایسے لیڈر کو پسند کرنا جو امریکہ کی مخالفت کرے، یہی اس بات کی توجیبہ ہے کہ کیوں صدام حسین انڈونیشیا سے لیکر ساؤتھ افریقہ اور مراکش تک ساری دنیا میں اس قدر محبوب بن گئے۔ جانسن کا یہ بیان بالکل درست ہے۔ اور موجودہ زمانہ میں مسلمانوں کی بربادی کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے۔ موجودہ زمانہ میں مسلمانوں کی تمام بڑی بڑی تحریکیں نفرت عالم کی بنیاد پر اٹھی ہیں۔ محبت عالم کی بنیاد پر ان کے درمیان کوئی تحریک نہیں اٹھی۔ اور ایسی منفی تحریکوں کے لئے یہی مقدر ہے کہ وہ ناکام ہو کر رہ جائیں۔ ۴ مارچ ۱۹۹۱ء سرولیم جونز (Sir William Jones) ایک قابل مستشرق تھا۔ وہ عربی ، فارسی سنسکرت ، انگریزی زہ بانوں کا عالم تھا۔ اس نے ۱۵ جنوری ۱۷۸۴ء کو کلکتہ میں ایشیاٹک سوسائٹی کی بنیاد رکھی۔ برطانی حکومت نے اس کی مدد کی اور اس نے کافی ترقی کی۔ اس کی لائبریری میں ہندوستانی کلچر سے متعلق نہایت قیمتی کتابوں کا ذخیرہ جمع ہو گیا۔ اس میں شعبہ اسلامیات" کو اہم مقام حاصل ہوا۔ اس میں عربی، فارسی، اردو، ترکی وغیرہ کے ہزاروں قیمتی مخطوطات اسلامی علوم سے متعلق جمع کئے گئے۔ مغربی استیلا کے دور میں اس طرح کے مستشرقین کثرت سے پیدا ہوئے۔ جب بھی کوئی قوم دوسری قوموں پر اپنا اقتدار قائم کرتی ہے تو وہ دوسری قوموں کے مذہب اور کلچر کو جاننا چاہتی ہے۔ عباسی دور میں دوسری قوموں کی کتابیں بڑی تعداد میں ترجمہ کی گئیں۔ اسی طرح مغربی حکمرانوں نے اپنے دور میں کیا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page