ڈائری 1991-1992
Urdu book, p. 49
By Maulana Wahiduddin Khan
اور اظہار خیال کے لئے لکھا تھا۔ مگر میں نے اس کو کوئی اہمیت نہ دی۔ کیوں کہ علمی حیثیت سے وہ ایک بے وزن کتاب ہے۔ اس میں دھاندلی اور الزام تراشی کا انداز اختیار کیا گیا ہے۔ مگر آج یہ دیکھ کر دھکا لگا کہ ادارہ الفرقان بھی اس مہم میں شریک ہو گیا ہے۔ چنانچہ الفرقان کے شمارہ فروری - مارچ ۱۹۹۱ (صفحہ ۳۳) میں "الفرقان بگن پور" کی طرف سے اس کا اشتہار چھاپا گیا ہے۔ الفرقان کے سرپرست مولانا محمد منظور نعمانی ہیں۔ اور اس کے ایڈیٹران کے صاحبزادے مولانا خلیل الرحمان سجادہ ندوی ہیں۔ وقتی تماشہ کے تحت میں نے سوچاکہ اس کے خلاف ایک سخت مضمون لکھوں جس میں الفرقان اور مذکورہ کتاب دونوں کو اکسپوز کیا گیا ہو۔ یہ تاثر ایک گھنٹہ تک رہا۔ اس کے بعد میں نے سوچا کہ ان سطحی لوگوں پر اپنا وقت کیوں ضائع کروں۔ زیادہ بہتر یہ ہے کہ میں مثبت کام میں اپنا وقت لگاؤں۔ اس کے بعد میں نے اپنی الماری سے ایک قدیم فائل نکالی اور اس پر کام شروع کر دیا۔ یہ "سیرت رسول" پر ایک سادہ واتی کتاب ہے۔ یہ کتاب میں نے ۱۹۷۶ء میں لکھنا شروع کیا تھا۔ چند مہینے جاری رہ کر یہ کام رک گیا۔ دوسری بار ۲۹ دسمبر ۱۹۸۶ کو میں نے یہ کام شروع کیا۔ مگر ہجرت تک لکھنے کے بعد دوبارہ اس کا سلسلہ بند ہو گیا۔ اب آج میں نے تیسری بار اس پر کام شروع کر دیا ہے۔ دعوتی کام کے لئے ایسی ایک کتاب کی سخت ضرورت ہے۔ مجھے امید ہے کہ انشا اللہ 1991 کے آخر تک یہ کتاب مکمل ہو جائے گی۔ اس کے بعد انشا اللہ اس کو اردو، انگریزی اور ہندی میں شائع کیا جائے گا۔ ۲۶ جنوری ۱۹۹۱ ہندوستان ٹائئس (۲۵ مارچ ۱۹۹۱) کی ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ ناروے کے ایک ماہرشماریات نے کمپیوٹر پر حساب کر کے بتایا ہے کہ انسانی تاریخ کے معلوم ۵۵۶۰ سال میں ۱۴۵۳۱ جنگیں ہوئی ہیں۔ انسانیت کی پچھلی ۱۸۵ نسلوں میں سے صرف دس نسلوں نے امن کا زمانہ دیکھا ہے : A Norwegian statistician, working with computers, says that of the 5,560 years of recorded human history, there had been 14,531 wars. And, of the 185 generations of man's recorded experiences, only ten have known peace. (p. 3)

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader