Urdu book · ڈائری 1991-1992

ڈائری 1991-1992

Urdu book, p. 59

By Maulana Wahiduddin Khan

بظاہر دونوں قول ایک دوسرے سے مختلف نظر آتے ہیں۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ دونوں ایک ہیں۔ فرق صرف یہ ہے کہ ایک قول میں معاملہ کو عورت کے رخ سے دیکھا گیا ہے اور دوسرے قول میں معاملہ کو مرد کے رخ سے۔ دنیا کا کاروبار عورت اور مرد دونوں مل کر چلاتے ہیں۔ عورت کو مرد کی ضرورت ہے اور مرد کو عورت کی۔ عورت کو مرد کی صورت میں ایک فعال مددگار حاصل ہوتا ہے۔ اور مرد کو عورت کے ذریعہ سکون اور استقامت کا فائدہ ملتا ہے۔ ۱۱ اپریل ۱۹۹۱ء چارلس چرچل (Charles Churchill) ایک انگریز شاعر ہے۔ وہ ۳۱۷۱ء میں لندن میں پیدا ہوا، اور ۷۶۷۱ء میں اس کی وفات ہوئی۔ آج ٹائُمِس آف انڈیا نے اس کا یہ قول نقل کیا ہے کہ عقل والے تھوڑے ہیں مگر آنکھ والے بہت ہیں : Few have reason, most have eyes. آدمی اپنی آنکھ کے ذریعہ معلومات حاصل کرتا ہے۔ اور عقل کے ذریعہ معلومات کی حقیقت کو سمجھتا ہے۔ میں نے اپنے تجربہ میں پایا کہ لوگوں کے پاس معلومات ہوتی ہیں۔ مگر ان کی عقل اس صلاحیت سے محروم ہوتی ہے کہ کسی بات کو اس کے صحیح عمل میں رکھیں اور حاصل شدہ معلومات سے وہی نتیجہ اخذ کریں جو فی الواقع اس سے نکل رہا ہے۔ ۱۱ اپریل ۱۹۹۱ء خلیج کی جنگ شروع ہونے سے پہلے صدام حسین نے جرمن ٹیلی ویژن کو ایک انٹرویو دیا تھا۔ انگریزی رپورٹ کے مطابق، انھوں نے کہا کہ جنگ میں بہت سے نقصانات ہوں گے ۔ مگر اللہ عراق کے ساتھ ہے۔ اور انشاء اللہ عراق جارح امریکہ کو شکست دے گا : Mr Saddam Hussein told German TV that in a war there would be many losses. But Allah is on Iraq's side, and Iraq would beat the aggressor, Insha Allah. مجھے یاد آتا ہے کہ میرے چھوٹے بھائی میری والدہ کو مطمئن کرنے کے لئے اکثر فرضی طور پر

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page