Urdu book · ڈائری 1991-1992

ڈائری 1991-1992

Urdu book, p. 77

By Maulana Wahiduddin Khan

التجا ہے تو جنت میری اپنی ضرورت ہے۔ ایک صورت میں آپ کی صفت عدل کا تقاضا تھا کہ آپ مجھے جنت دیں۔ دوسری صورت میں آپ کی صفتِ رحمت کا تقاضا ہے کہ آپ مجھ کو جنت سے محروم نہ کریں۔ اور آپ نے خود فرمایا ہے کہ سبقت رحمتي على غضبي۔ ۲۲ مئی ۱۹۹۱ اصحابِ رسول کون تھے ۔ مارگولیٹھ کے الفاظ میں، وہ ہیروز کی ایک جماعت تھی۔ انھوں نے اپنی بے مثال قربانیوں کے ذریعہ بے مثال کارنامہ انجام دیا۔ اصحاب رسول سے پہلے توحید کا عقیدہ فکری تحریک کے مرحلہ میں تھا۔ انھوں نے توحید کے عقیدہ کو عملی انقلاب کے مرحلہ تک پہنچایا۔ اصحابِ رسول سے پہلے دین حق کی پشت پر کوئی تاریخ موجود نہ تھی، انھوں نے دین حق عظیم ترین واقعہ کی حیثیت سے انسانی تاریخ میں درج کیا۔ ۲۳ مئی ۱۹۹۱ قرآن میں ہے کہ بچہ والی عورتیں اپنے بچوں کو دو برس کامل دودھ پلائیں (البقرہ ۲۳۳ )، دوسری جگہ قرآن میں ہے کہ ماں کا اپنے بچہ کو دودھ چھڑانا دو برس میں ہوتا ہے۔ (لقمان ۱۴)، اسی طرح حدیث میں ہے کہ لا رضاع الا ماكان في الحولين (رضاعت صرف وہ ہے جو دو سال میں ہو، الجامع لاحكام القرآن ۳/ ۱۶۲) قرآن وحدیث میں دو سال کی واضح صراحت کی بنا پر جمہور کے نزدیک رضاعت کی مدت دو سال ہے۔ مگر امام ابو حنیفہ اس کی مدت ڈھائی سال بتاتے ہیں، اور امام زفر نے اس کی مدت تین سال بتائی ہے، درقال البو حنيفة : ثلاثون شهرا وقال زفر ثلاثة سنين) التفسير المظهري ۳۲۳/۱ قدماء کے یہاں اس طرح کا اختلاف رائے کثرت سے پایا جاتا ہے۔ مگر اس قسم کے اختلافات کی بنیاد پر وہ لوگ ایک دوسرے کو مطعون نہیں کرتے تھے۔ بلکہ وہ رد و دلیل سے کام لیتے تھے۔ موجودہ زمانہ میں اگر کوئی شخص اس طرح اپنی مختلف رائے ظاہر کرے تو فوراً اس کی تنقیص

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page