ڈائری 1991-1992
Urdu book, p. 79
By Maulana Wahiduddin Khan
عظمت قرآن ۲ عظمت رسول ۳ عظمت صحابہ ۴ عظمت اسلام ۵ ان میں سے ہر کتاب ۵۰ صفحہ کی ہوگی۔ ابتداً ان کو رسالہ کے مختلف شماروں میں شائع کیا جائے گا۔ اور اس کے بعد ان سب کا مجموعہ ایک کتاب کی صورت میں ۔ انشا اللہ العزیز۔ ۲۶ مئی ۱۹۹۱ ظ انصاری ابتداً آئی کونسٹ تھے۔ مگر کہا جاتا ہے کہ آخر عمر میں وہ مذہب کے قریب آ گئے تھے۔ ان کی تعلیم اردو ، فارسی اور عربی کی ہوئی تھی۔ وہ کمیونسٹ پارٹی میں شامل ہوئے تو ان کے ساتھی ان کا اس لئے مذاق اڑاتے تھے کہ ان کو انگریزی بہت کم آتی تھی۔ ظ انصاری کا حافظہ بہت اچھا تھا۔ انھوں نے محنت کر کے نہ صرف انگریزی میں بلکہ روسی زبان میں بھی مہارت پیدا کر لی۔ حتیٰ کہ ماسکو یونیورسٹی سے روسی زبان میں ڈاکٹریٹ کیا۔ وہ کئی مضمون میں اول آئے تھے۔ ظ انصاری (ظل حسنین ) ۶ فروری ۱۹۲۵ کو سہارن پور میں پیدا ہوئے ۔ ۳۱ جنوری ۱۹۹۱ کو بمبئی میں ان کا کینسر میں انتقال ہو گیا۔ ہماری زبان دہرہ دون جون ۱۹۹۱ میں ان کے ایک ساتھی رحمت امروہوی نے ایک "حکیمانہ نصیحت" نقل کی ہے۔ انھوں نے کہا: عقلمند آدمی وہ ہے جو اپنے پیچھے ایک مضبوط دیوار بنالے، پھر سامنے والے دشمن کو للکارے۔ اس طرح پیچھے سے کوئی اس پر وار نہ کر سکے گا۔ استاد اللہ رکھا ہندوستان کے ایک مشہور سازندہ ہیں۔ وہ طبلہ وغیرہ بجانے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ ریڈیو پر ان کا ایک پروگرام ہوتا ہے اپنے حالات بتاتے ہوئے انھوں نے کہا

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader