Urdu book · ڈائری 1991-1992

ڈائری 1991-1992

Urdu book, p. 80

By Maulana Wahiduddin Khan

نے طبل بجایا۔ طبلہ کی آواز پہلی آواز تھی جو میرے بچہ کے کان میں پہنچی۔ صحیح ، غلط کے پہلو سے قطع نظر کرتے ہوئے ، کسی مقصد کے لئے اپنے آپ کو وقف کرنے کی ایک اعلیٰ مثال ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اس دنیا میں وہی لوگ کمال حاصل کرتے ہیں جو اپنے مشن میں اس طرح اپنے آپ کو ہمہ تن وقف کر دیں۔ اس کی اہمیت حق کے راستہ میں بھی ہے اور باطل کے راستہ میں بھی۔ ۲۸ مئی ۱۹۹۱ پیغمبر کا درجہ تمام انسانوں میں سب سے زیادہ ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پیغمبر کے ساتھ انکشافِ حقیقت کا وہ خصوصی معاملہ کیا جاتا ہے جو دوسروں کے ساتھ نہیں کیا جاتا۔ دوسرے لوگوں کو حقیقت کا بلاواسطہ علم دیا جاتا ہے، اور پیغمبر کو براہِ راست علم عطا ہوتا ہے۔ اس بنا پر عام لوگوں کی گرفت ہلکی ہے۔ لیکن اگر پیغمبر غلطی کرے تو اس کی گرفت بہت زیادہ سخت ہے۔ پیغمبر کے لئے گویا دار الامتحان ہی دار الآخرت بنا دیا جاتا ہے۔ پیغمبر اسی دار الامتحان میں خدا کا کلام سنتا ہے۔ وہ اسی دنیا میں عالمِ غیب کا مشاہدہ کرتا ہے۔ عام لوگ ایمان بالغیب کی سطح پر ہوتے ہیں اور پیغمبر ایمان بالشہود کی سطح پر۔ ۲۹ مئی ۱۹۹۱ علم النفس میں دو قسم کی شخصیات مانی گئی ہیں۔ ایک انٹروورٹ (introvert) اور دوسرے ایکسٹروورٹ (extrovert) انٹروورٹ وہ انسان ہے جس کی سوچ اپنے اندر کی طرف چلے۔ اور ایکسٹروورٹ وہ ہے جس کی سوچ باہر کی طرف چلتی ہو۔ مومن بنیادی طور پر introvert personality ہوتا ہے۔ وہ داخلی احتساب کرتا ہے۔ اس کی نگاہ ہمیشہ اپنی ذمہ داریوں پر ہوتی ہے۔ مگر جب دورِ زوال آتا ہے تو مسلمان extrovert بن جاتا ہے۔ چنانچہ موجودہ مسلمانوں کا یہی حال ہے۔ آجکل کے مسلمانوں میں تشدد کا بڑھتا ہوا رجحان بھی اسی سرکار کے تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ایکسٹروورٹ شخصیت دوسروں کے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page