Urdu book · ڈائری 1991-1992

ڈائری 1991-1992

Urdu book, p. 83

By Maulana Wahiduddin Khan

مارح کی تائید کی اور اخبارات میں ان کا حمایتی بیان چھپا۔ مولانا احمد علی قاسمی نے بتایا کہ اس کی بابت مولانا علی میاں سے پوچھا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ میں نے یہ ایسا نہیں کیا۔ پھر میں نے مولانا احمد علی قاسمی سے کہا کہ اگر مولانا علی میاں کی طرف غلط بات منسوب کی گئی تھی تو انھوں نے اس کی تردید کیوں نہیں شائع کرائی۔ اس کا مولانا احمد علی صاحب کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔ ۵ جون ۱۹۹۱ قرآن میں ہے کہ اللہ جانتا ہے کہ رحلوں میں کیا ہے دو علم ما فی الارحام، لقمان ۳۴) میں سمجھتا ہوں کہ یہ وہی بات ہے جو دوسرے مقام پر ان لفظوں میں کہی گئی ہے کہ اللہ ہی تمہاری صورت بناتا ہے رحلوں میں جس طرح وہ چاہتا ہے ہو الذی یصورکم فی الارحام کیف یشاء ، آل عمران ،۶، آل عمران میں جو بات قدرت کے الفاظ میں کہی گئی ہے وہی بات سورہ لقمان میں علم کے الفاظ میں کہی گئی ہے۔ کیوں کہ اللہ کا علم مجرد علم نہیں ، اس میں قدرت بھی لادُ مُ شامل ہے۔ ۶ جون ۱۹۹۱ صحیح مسلم کتاب البر ، میں ایک روایت ہے جس میں یہ الفاظ آئے ہیں کہ جب آدمی یہ کہے کہ لوگ ہلاک ہو گئے تو اس نے لوگوں کو ہلاک کر دیا ( اذا قال الرجل هلك الناس فهو اهلكهم) میں سمجھتا ہوں کہ موجودہ زمانہ کے اکثر قائدین اس حدیث رسول کا مصداق ہیں۔ کیوں کہ وہ قوم کو مسلسل بیرونی خطرات اور سازشوں کی خبر سنار ہے ہیں۔ اس کے نتیجہ میں پوری کی پوری قوم منفی نفسیات کا شکار ہو گئی ہے۔ یہی ہے قوم کو ہلاک کرنا۔ ۷ جون ۱۹۹۱ ٹائم میگزین (۳۱ جون ۱۹۹۱) میں بتایا گیا ہے سوویت سویوز (Soviet Soyuz) مئی کے آخری ہفتہ میں دو دن کے لئے خلا میں اڑا گیا گیا۔ اس میں ایک ۳۴ سالہ روسی مرد (Colonel Anatoll Artsebarsky) سوار تھے اور ان کے ساتھ ایک ۲۷ سالہ برطانی خاتون (Helen Sharman) بھی تجربہ کے طور پر سوار کرائی گئی تھی۔ واپسی کے بعد روسی کرنل سے سفر کا تاثر پوچھا گیا تو اس نے کہا کہ خلائی سفر ایک مشکل کام ہے، یہ عورت کے کرنے کا کام

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page