آغازِ کلام
Urdu book, p. 11
By Maulana Wahiduddin Khan
(reasoned probability) پر اعتماد کرنا پڑتا ہے۔ یہی خدا کی معرفت کا معاملہ بھی ہے۔ خدا کی معرفت آخری اور انتہائی معنوں میں بلاشبہ خالص علم کے ذریعہ نہیں ہوتی لیکن اگر معقول قیاس (reasoned probability) کر لیا جائے تو یقینی طور پر خدا کی معرفت کا کل طور پر حاصل کرنا ممکن ہو جاتا ہے۔ ۱۲ جنوری ۱۹۹۳ امام مالک جلیل القدر محدث اور فقیہ ہیں۔ وہ ۹۳ھ میں پیدا ہوئے ۔ ۱۷۹ء میں ان کی وفات ہوئی ۔ ابن عبد اللہ کہتے ہیں کہ ایک شخص لمبا سفر کر کے امام مالک کے پاس آیا۔ اس نے ایک مسئلہ پوچھا۔ امام مالک نے جواب دیا کہ میں اس کو اچھی طرح نہیں جانتا۔ سائل نے کہا کہ میں لمبی مسافت طے کر کے اس مسئلہ کی خاطر یہاں آیا ہوں۔ جن لوگوں نے مجھ کو آپ کے پاس بھیجا ہے میں واپس جا کر ان کو کیا جواب دوں گا۔ امام مالک نے کہا: تم یہ کہہ دینا کہ مالک نے کہا ہے کہ میں اس کو نہیں جانتا۔ یہ قدیم علماء کا حال تھا۔ آج کے علماء کا حال یہ ہے کہ وہ ”میں نہیں جانتا “ کہنا نہیں جانتے وہ ہر سوال کا ضرور جواب دیتے ہیں، خواہ اس کے بارہ میں وہ ضروری واقفیت سے محروم ہوں ۔ ۱۳ جنوری ۱۹۹۳ افریقہ کے سیاہ فاموں کے لیڈر نیلسن منڈیلا (Nelson Mandela) کی کتاب حال ہی میں چھپی ہے۔ اس کا نام ہے : No Easy Walk To Freedom مسٹر منڈیلا نے اس کتاب میں دکھایا ہے کہ آزادی کا راستہ کوئی آسان راستہ نہیں۔ یہ صحیح ہے کہ آزادی کا راستہ ایک مشکل راستہ ہے۔ مگر آزادی کے بعد قوم کی تعمیر کا راستہ اس سے بھی زیادہ مشکل راستہ ہے۔ مگر بہت کم لوگ ہیں جو پیشگی طور پر اس حقیقت کو جان سکیں ۔ میرے تجربہ میں مسلمانوں کا کیس بنیادی طور پر قدامت کا کیس ہے۔ حتی کہ بظاہر ہنر ساز

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader