Urdu book · ڈائری ۱۹۹۳–۱۹۹۴

آغازِ کلام

Urdu book, p. 344

By Maulana Wahiduddin Khan

قومی آواز (۸ ستمبر ۱۹۹۳) کے ہفتہ وار ضمیمہ میں سینئر پاکستانی جرنلسٹ الطاف گوہر کا تجزیہ چھپا ہے۔ یہ پاکستانی اخبار سے نقل کیا گیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ میاں نواز شریف کی مسلم لیگ کے جنرل سکریٹری سے میں نے پوچھا کہ برادرَم سرتاج عزیز صاحب ، آپ کا سیاسی پروگرام کیا ہے۔ انھوں نے بے تکلف جواب دیا : اس (بے نظیر) حکومت کو گرانا (صفحہ ۳) مسلمان اسی تخریبی سیاست میں پچھلے تین سو سال سے مشغول ہیں۔ ان لیڈروں کا نظریہ یہ ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت کو اگر وہ ختم کر دیں تو اس کی جگہ ان کی اسلامی حکومت قائم ہو جائے گی۔ اورنگ زیب ۲۵ سال تک دکن کے شیعہ حکمرانوں سے اسی وہم کے تحت لڑتا رہا۔ ۱۸۵۷ء میں علماء ہند نے اسی مفروضہ کے تحت خونیں جنگ شروع کی۔ الاخو ان المسلمون نے اسی خیال کے تحت آغا شاہ فاروق کی حکومت کو اور اس کے بعد جمال عبدالناصر کی حکومت کو اپنا نشانہ بنایا۔ مولانا ابوالاعلیٰ مودودی نے اسی تصور کے تحت پاکستان میں ایوب خاں اور ذوالفقار علی بھٹو کو ڈاؤن کرنے میں اپنی ساری طاقت لگادی۔ مگر کسی بھی لیڈر کی کوششوں کا کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکلا۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ سب کے سب نادانی کی چھلانگ تھی نہ کہ حقیقتاً کوئی اسلامی اقدام۔ ۵ اکتوبر ۱۹۹۳ محمد سراج ساحل ایک ہندی جرنلسٹ ہیں۔ وہ لکھنؤ کے رہنے والے ہیں۔ آجکل دہلی میں روزنامہ راشٹریہ سہارا سے وابستہ ہیں۔ انھوں نے ایک ملاقات میں بتایا کہ ۶ دسمبر ۱۹۹۲ کے بعد لکھنؤ کے مسلمان غصہ میں تھے۔ اسی زمانہ میں ہندوؤں کا ایک جلوس مولوی گنج کے علاقہ میں نکلا۔ وہ سڑک سے گزرتا ہوا ہنومان مندر جا رہا تھا۔ جب وہ مسلم علاقہ میں پہنچا تو کچھ مسلم نوجوان نے اس پر پتھراؤ کر دیا۔ اس کے بعد فساد شروع ہو گیا۔ اس قسم کا پتھراؤ اتنا زیادہ لغو کام ہے کہ اس کی کوئی توجیہ اس کے سوا سمجھ میں نہیں آتی کہ یہ کہا جائے کہ یہ لوگ اولئک کالانعام بل ھم اضل کے درجہ میں

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page