Urdu book · ڈائری ۱۹۹۳–۱۹۹۴

آغازِ کلام

Urdu book, p. 345

By Maulana Wahiduddin Khan

پہنچ چکے ہیں۔ ستمبر میں سورت (گجرات) میں پلیک پھوٹ پڑا۔ آس پاس کے مقامات پر بھی اس کے اثرات پڑے۔ اتفاق سے انہی دنوں مجھے سفر کرنے کا موقع ملا۔ میں نے دیکھا کہ دہلی، بمبئی اور پونہ ہر جگہ مسلمان خوش، مورہے ہیں۔ وہ اس کو ہندوؤں کے اوپر عذاب سمجھ رہے ہیں۔ انگریزی ہفت روزہ ریڈ ٹینس (۲ اکتوبر ۱۹۹۲) نے اس کو لعنت (curse) بتایا ہے اور اس کو دسمبر ۱۹۹۲ میں ہونے والے سورت کے فساد سے جوڑا ہے۔ سورت میں ہندو اور مسلمان دونوں آباد ہیں۔ وہاں جو پلیک آیا اس میں دونوں فرقے کے لوگ یکساں طور پر زد میں آئے۔ ایسی حالت میں اس کو لعنت یا عذاب کہنے کا مطلب یہ ہے کہ وہ مسلمانوں اور ہندوؤں دونوں کے اوپر تھا۔ پھر اس میں خوشی کی بات کیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اس وباء پر مسلمانوں کے اندر تضرع پیدا ہونا چاہئے تھا، مگر سطحیت نے ان کے اندر سرکشی پیدا کر دی۔ ۷ اکتوبر ۱۹۹۳ ریاض کے عربی ہفت روزہ الدعوہ کا ایک قدیم شماره (۲۹ جولائی ۱۹۸۵) نظر سے گزرا۔ اس میں مسلمانوں کی حالت زار کو بتاتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اے لوگو، اللہ کی رحمت سے مایوسی کفر ہے۔ کیا اس دین کا رب نہیں جو اس کی مدد کرے (ايها الناس، ان اليأس من روح الله كفر. أليس لهذا الدين رب يحميه) میں سمجھتا ہوں کہ یہ جملہ کہنے کا حق عبد المطلب کو تھا، جنہوں نے معاملہ کو اللہ پر چھوڑ دیا تھا۔ موجودہ زمانہ کے مسلمانوں کا حال یہ ہے کہ وہ ہر ناخوشگوار بات پر اشتعال ہو کر لڑنے لگتے ہیں۔ گویا کہ وہ اپنا معاملہ خود اپنے ہاتھ میں لینے کے لئے ہوئے ہیں۔ اس قسم کے لوگوں کو یہ کہنے کا حق بھی نہیں۔ اور نہ اس قسم کے لوگوں کے ایسے الفاظ کی کوئی قیمت ہے۔ کچھ مسلمانوں سے بات کرتے ہوئے میں نے کہا کہ آپ کے دو بیٹے ہیں۔ ایک بیٹا

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page