Urdu book · ڈائری ۱۹۹۳–۱۹۹۴

آغازِ کلام

Urdu book, p. 346

By Maulana Wahiduddin Khan

دس ہزار روپیہ مہینہ کماتا ہے اور دوسرا بیٹا کاہل ہے، وہ کچھ نہیں کرتا تو گھر کے اندر دونوں کا درجہ ایک نہیں ہوگا۔ آپ جذبہ پدری کے تحت نہ کمانے والے کا نام عزت حسین اور کمانے والے کا نام فقیر حسین رکھ دیں تب بھی اصل صورتحال میں کوئی فرق پڑنے والا نہیں۔ یہی معاملہ سماج کا ہے۔ سماج میں بھی وہ شخص یا گروہ عزت پائے گا جو دوسروں کو دے۔ نہ دینے والا کبھی عزت کا مقام حاصل نہیں کر سکتا۔ 9 اکتوبر ۱۹۹۴ آج دہلی میں ریزرویشن کے سوال پر مسلمانوں کا ایک سیمنار تھا۔ اس میں آنے والے کئی لوگ ملاقات کے لئے آئے۔ ناگپور کے جناب جلیل ساز سے بات کرتے ہوئے میں نے کہا کہ ہندوستانی مسلمانوں کے مسئلہ کا حل دو چیزیں ہے۔ اور دونوں کا تعلق شعور سے ہے۔ اول ، یہ جاننا کہ زندگی میں ہمیشہ حالات فیصلہ کن ہوتے ہیں نہ کہ الفاظ۔ جب انڈیا کا دستور بن رہا تھا تو ہندو لابی نے زبردست کوشش کر کے اس میں ایک مستقل دفعہ اس مضمون کی شامل کر دی کہ ہندی زبان پندرہ سال میں پورے ملک کی زبان بنا دی جائے گی۔ اسی طرح نوابوں اور راجاؤں کی لابی نے دستور میں یہ دفعہ بڑھوا دی کہ ریاست کے الحاق کے معاوضہ میں ان کو مستقل پریوی پرس دیا جائے گا۔ مگر ملک کے حقیقی حالات ان دونوں چیزوں کی موافقت میں نہ تھے۔ چنانچہ دونوں دستوری دفعات فضا میں اُڑگئیں۔ دوسری چیز وہ ہے جس کو قانون کی اصطلاح میں (contributory negligence) کہا جاتا ہے۔ سڑک پر حادثہ صرف ایک شخص کی غلطی کی بنا پر نہیں ہوتا۔ حادثہ اُس وقت ہوتا ہے جب کہ دوسرا آدمی اس کی غفلت یا غلطی میں کنٹری بیوٹ کرے۔ مثال کے طور پر اس مہینہ میں ہونے والا بنگلور کا فساد کنٹر کیندر اور دُر سس پولیس تھا۔ مگر کچھ مسلمانوں نے مسجد سے جلوس پر پتھر پھینک کر غیر ضروری طور پر اس کو کنٹر کیندر دُر سس مسلم بنا لیا۔ مسلمان اگر اپنی طرف سے اس طرح کنٹری بیوٹ نہ کرتے تو وہ بالکل محفوظ رہتے۔ اپنے حصہ کی غلطی کو جاننا دوسرے کی غلطی کی اصلاح کا راز ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page