آغازِ کلام
Urdu book, p. 347
By Maulana Wahiduddin Khan
قومی آواز (۱۰ اکتوبر) میں جناب سید حامد صاحب کا مضمون چھپا ہے جس کا عنوان ہے: ریزولوشن ہی ایک راستہ ۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ہم لوگوں نے مرکزی حکومت سے عہدہ تک مذاکرات کے بعد اسٹلیٹوں کے لئے کوچنگ اسکیم منظور کرائی۔ مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں میں مسلم طلبہ کی کوچنگ کے لئے مراکز کھولے گئے۔ پیسہ ۱۱ انتظامی حکومت کے خرچ پر کیا گیا۔ اس طرح مختلف مقامات پر ۸۳ مراکز قائم ہو گئے۔ مگر ۲۰ سالہ کوشش کے باوجود نتیجہ صفر رہا۔ سرکاری ملازمتوں میں مسلمانوں کا تناسب بدستور ۲ فیصد باقی ہے، حالانکہ ملک کی آبادی میں مسلمانوں کا تناسب ۱۲ فیصد ہے۔ موصوف نے یہ تو بتایا کہ سرکاری ملازمتوں میں مسلمانوں کا تناسب کتنا ہے۔ انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ کوچنگ کے مراکز سے جن مسلمانوں نے فائدہ اٹھایا اور وہ امتحانات میں کامیاب ہوئے، وہ کامیابی کے بعد اب کہاں ہیں۔ پہلی بات کے اعداد و شمار چھاپنا اور دوسری بات کے اعداد و شمار نہ چھاپنا سراسر غیر علمی طریقہ ہے۔ اس ایک طرفہ جائزہ سے کبھی حقیقی صورت حال سامنے نہیں آسکتی۔ اصل یہ ہے کہ جو سلمان تعلیم گا ہوں سے کوا لیفیکیشن لے کر نکلتے ہیں۔ ان کی زیادہ تعداد باہر چلی جاتی ہے۔ کچھ لوگ برطانیہ اور امریکہ کا رخ کرتے ہیں۔ اور کچھ عرب ممالک میں اپنے لئے روزگار پالیتے ہیں۔ ایسی حالت میں یہاں کی سروسوں میں مسلمانوں کا تناسب کیوں کر بڑھ سکتا ہے۔ ۱۹۴۷ میں بڑی تعداد میں تعلیم یافتہ یا برسر ملازمت مسلمان پاکستان چلے گئے ۔ اس کے بعد بھی مذکورہ صورت میں خروج کا یہ سلسلہ برابر جاری ہے۔ ایسی حالت میں ضروری ہے کہ ہم مسئلہ کی جڑ کو سمجھیں نہ کہ شکایتی مضامین چھاپ کر مسلمانوں کو پست ہمت کرتے رہیں۔ ناگپور کے جناب جلیل ساز صاحب ملاقات کے لئے آئے ۔ ان کے ساتھ بلڈ انہ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader