Urdu book · ڈائری ۱۹۹۳–۱۹۹۴

آغازِ کلام

Urdu book, p. 348

By Maulana Wahiduddin Khan

کے دو آدمی تھے۔ بلڈانہ کے ایک مسلم وکیل نے بتایا کہ ۶ دسمبر ۱۹۹۲ کو جب بابری مسجد ڈھائی گئی تو ۷ دسمبر کو کچھ مسلمان سڑکوں پر نکل پڑے۔ انھوں نے ایک طرف سے دکانیں بند کروانا شروع کیا۔ ہندو اپنی دکان بند کرنے کے لئے تیار نہیں تھے۔ اس پر ان مسلمانوں کی ہندوؤں سے تکرار ہونے لگی۔ ایک پولیس انسپکٹر وہاں آگیا۔ اس نے مسلمانوں سے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ اگر آپ لوگ ہندوؤں کی دکان بند کروانا چاہتے ہیں تو ان کو کہی سن کر راضی کرنے کی کوشش کیجئے ۔ ان سے اس کے لئے زبردستی نہ کیجئے ۔ ورنہ فضا اور خراب ہو جائے گی ۔ مسلم نوجوان جوش میں تھے انھوں نے پولیس انسپکٹر کو پتھر مارنا شروع کیا۔ یہاں تک کہ اس کا سر ٹوٹ گیا۔ وہ اسی حالت میں بھاگ کر پولیس اسٹیشن گیا۔ وہاں پولیس افسر نے جب یہ منظر دیکھا تو وہ غصہ سے بیتاب ہو گیا۔ اس نے کہا کہ مارو ان مسلمانوں کو۔ اس کے بعد پولیس نے مسلمانوں کو مارنا شروع کیا اور اتنا برا حال کیا کہ آج تک بھی وہ سر اٹھانے کے قابل نہیں۔ آجکل مسلمانوں میں یہ برائی عام ہے کہ ہر آدمی اپنے کو لیڈر سمجھتا ہے۔ بلڈانہ کے یہ مسلمان اگر شہر کے کسی بڑے بوڑھے کو اپنا لیڈر مانتے اور اس سے جا کر پوچھتے تو وہ کبھی اس قسم کے مظاہرے کی اجازت نہ دیتا۔ مگر یہ لوگ خود ہی جوش میں آکر نکل پڑے۔ ۱۲ اکتوبر ۱۹۹۴ مکہ کے اخبار العالم الاسلامی (۲۹ اپریل ۱۹۹۱) میں فلسطین کے ایک بڑے عالم الشیخ سعد الدین العلمی (مفتی القدس) کا انٹرویو چھپا تھا۔ اس انٹرویو کا خلاصہ اس کے عنوان میں تھا۔ اس کا عنوان یہ ہے کہ مسلمانوں کے لئے کوئی عزت اور کریم اسلام کے بغیر نہیں (لا عزة ولا كرامة للمسلمين من غير الإسلام) اس قسم کے شاندار الفاظ بار بار ہمارے رہنما دہراتے رہتے ہیں۔ مگر مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ محض جوش کے تحت ہوتا ہے۔ اس کا کوئی تعلق شعور سے نہیں۔ اس کا ثبوت یہ ہے کہ ان لوگوں سے جب یہ کہا جائے کہ صبر کا طریقہ اختیار کرو، کیوں کہ اللہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page