Urdu book · ڈائری ۱۹۹۳–۱۹۹۴

آغازِ کلام

Urdu book, p. 349

By Maulana Wahiduddin Khan

نے اپنی نصرت کو صبر کے ساتھ وابستہ کیا ہے۔ (اعلم ان النصر مع الصبر) ۔ یہی مسلمان اس وقت یہ کہنے لگتے ہیں کہ یہ تو بز دلّی کی تعلیم ہے۔ ان لوگوں کے لئے اسلام محض فخر کے لئے ہے نہ کہ تعمیل کے لئے۔ ۱۳ اکتوبر ۱۹۹۳ مسٹر ایم اے حق (662766 Tel) دہلی کارپوریشن میں ۲۲ سال سے سروس کرتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ۱۹۴۷ء میں جب تقسیم کے بعد بہت سے مسلمان پاکستان چلے گئے تو دہلی میں صرف سات ایسے مسلمان رہ گئے جو لکھے پڑھی تھے۔ آج دہلی میں رہنے والے ۲۰ کروڑ مسلمانوں میں سات ہزار کروڑ پڑی ہیں اور لکھے بیتیوں کا تو کوئی شمار نہیں۔ مستشرق براہ راست ان امور سے واقفیت رکھتے ہیں، اس لئے ان کا بیان مکمل درست معلوم ہوتا ہے۔ میں نے ان سے کہا کہ دہلی میں مسلمان اتنا زیادہ ترقی کر رہے ہیں۔ مگر آج تک کسی کی زبان سے شکر کا کلمہ میں نے نہیں سنا۔ انھوں نے اس کی تائید کی ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مسلمان اپنی ترقی کا مقابلہ ہندوؤں سے کرتے ہیں۔ چوں کہ ہندو ان کے مقابلہ میں بہت زیادہ ترقی کر چکے ہیں، اس لئے اس تقابل میں انھیں اپنی ترقی کم دکھائی دیتی ہے۔ مسلمانوں کو چاہئے کہ اس معاملہ میں وہ خود اپنی حالت سے تقابل کریں۔ یعنی یہ دیکھیں کہ ۱۹۴۷ء میں وہ کہاں تھے اور ۱۹۹۹ء میں وہ کہاں ہیں۔ اگر وہ اس طرح تقابل کریں تو ان کا سینہ شکر کے جذبات سے بھر جائے گا۔ ۱۴ اکتوبر ۱۹۹۳ مسٹر آرن شرما (انگلش جرنلسٹ) نے بتایا کہ امریکہ کے کانسٹی ٹیوشن میں لکھا ہوا ہے کہ امریکہ میں کسی عورت کو ریاست کا پریذیڈنٹ نہیں بنایا جائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ امریکہ میں اس پر ۱۹۶۲ء میں ایک فلم بنائی گئی تھی جس کا نام تھا (President's Kiss) اس فلم میں دکھایا گیا تھا کہ ایک عورت کو امریکہ کا پریذیڈنٹ بنایا جاتا ہے۔ پھر وہ حاملہ ہو جاتی ہے۔ اس کے بعد اس کو صدر کی ذمہ داریاں ادا کرنا سخت مشکل ہو جاتا ہے۔ آخر میں وہ یہ کہہ کر صدارت سے استعفا دے دیتی ہے کہ عورت کا کام گھر سنبھالنا ہے ، صدر بننا عورت کا کام نہیں۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page