Urdu book · ڈائری ۱۹۹۳–۱۹۹۴

آغازِ کلام

Urdu book, p. 350

By Maulana Wahiduddin Khan

کویت میں "عطر المعرفة" ایک ماہانہ سلسلہ ہے۔ اس کے تحت ہرماہ انگریزی یا فرانسیسی سے کسی کتاب کا ترجمہ شائع کیا جاتا ہے۔ اس کے سلسلہ نمبر ۸۹ کی کتاب کا نام ہے: عودة الوفاق بين الانسان والطبيعة۔ یہ ایک فرانسیسی کتاب کا ترجمہ ہے۔ اس کتاب کے سرنامہ پر سانت تیر یز دافیا کا ایک قول نقل کیا گیا ہے۔ وہ یہ ہے کہ زندگی کی ہم جوئی میں زندگی کا جو ہر پوشیدہ ہے۔ (فی مغامرة الحياة يكمن جوهر الحياة ، صفحه ،) مغامرہ (adventure) بلاشبہ بڑی ترقیوں کا زینہ ہے۔ جن افراد یا جن گروہوں میں یہ صفت ہو وہی اس دنیا میں بڑے بڑے کارنامے انجام دیتے ہیں۔ اس کو دوسرے لفظوں میں رسک لینا بھی کہہ سکتے ہیں۔ آدمی کے اندر رسک لینے کا حوصلہ ہونا چاہئے۔ ورنہ وہ کوئی بڑا کام نہیں کر سکتا۔ ۱۶ اکتوبر ۱۹۹۳ موت کیا ہے۔ موت آخرت کا دروازہ ہے۔ موت ایک دور کا خاتمہ اور دوسرے دور کا آغاز ہے۔ موت عارضی دنیا سے ابدی دنیا کی طرف سفر کا دن ہے۔ وہ دن ہر ایک پر آنا ہے جبکہ وہ دروازہ آخرت میں داخل ہو کر اگلے مرحلہ حیات میں پہنچ جائے ۔ ۱۷ اکتوبر ۱۹۹۳ آکولہ کے ایک نوجوان ملاقات کے لئے آئے۔ انھوں نے پہلے سال ندوہ (لکھنو) سے فراغت حاصل کی ہے۔ ان کو میں نے الرسالہ کے دو شمارے دئے۔ انھوں نے کہا کہ اس پر کچھ لکھ دیں۔ میں نے اپنی دستخط کے ساتھ یہ الفاظ لکھ دئے: اسلام آدمی کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ با ہوش ہو کر دنیا میں زندگی گزار سکے۔ شفیع الدین صاحب، ڈاکٹر شمس الآفاق صاحب، محمد سلیم صاحب ملاقات کے لئے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page