آغازِ کلام
Urdu book, p. 351
By Maulana Wahiduddin Khan
آئے۔ تینوں دہلی میں رہتے ہیں اور ساتھی ہیں۔ شفیع الدین صاحب ہمیشہ الرسالہ کے مضامین پر بحث کرتے ہیں۔ آج میں نے گفت گو کی صورت بدل دی۔ میں نے کہا کہ آپ کا اعتراض میں کاغذ پر لکھوں گا۔ اس کے بعد آپ اپنے اعتراض کے حق میں جتنی دیر تک چاہیں بولیں گے۔ اس کے بعد میں اپنا جواب پیش کروں گا۔ دونوں کو صرف ایک بار بولنے کا موقع ہوگا۔ اس کے بعد سلیم صاحب جج کی حیثیت سے اپنا فیصلہ دیں گے۔ شفیع الدین صاحب نے یہ اعتراض کاغد پر لکھا : الرسالہ اسلام کا ایک جز اپیش کرتا ہے، وہ کل اسلام لوگوں کے سامنے نہیں لاتا۔ پہلے انھوں نے مفصل تقریر کی۔ اس کے بعد میں نے نسبتاً مختصر طور پر جواب دیا۔ آخر میں سلیم صاحب کو جج کی حیثیت سے فیصلہ کرنا تھا۔ انھوں نے میرے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے یہ الفاظ لکھے ؛ مولانا کا جواب بالکل صحیح ہے۔ 19 اکتوبر 1994 اقبال کا یہ شعر لوگ بہت جوش کے ساتھ دہراتے ہیں : جدا ہو دیں سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی۔ مگر مجھے یہ شعر بالکل بے معنی معلوم ہوتا ہے۔ صحیح بات یہ ہے کہ اہل سیاست کے اندر اگر دین نہ ہو تو وہ ہٹلر اور چنگیز بن جاتے ہیں۔ 20 اکتوبر 1994 برطانیہ کے سابق لیڈر سرونسٹن چرچل نے دوسری عالمی جنگ کے زمانہ میں اپنی قوم کے ہر فرد میں یہ ذہن پیدا کیا تھا کہ ہر کام مجھ کو خود انجام دینا ہے۔ ان کا مٹو یہ تھا کہ سب کچھ میرے اوپر منحصر ہے : It all depends on me. اس کے برعکس ہندوستان کے لیڈروں نے اپنی قوم کے افراد کا یہ ذہن بنایا کہ سب کچھ سرکار کو یا سسٹم کو انجام دینا ہے ، گویا کہ ان کا دیا ہوا مٹو یہ ہے کہ : It all depends on you. اسی ”می“ اور ”یو“ میں قوموں کی ترقی اور تنزل کا راز چھپا ہوا ہے۔ جس قوم کے افراد

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader