آغازِ کلام
Urdu book, p. 352
By Maulana Wahiduddin Khan
کا یہ حال ہو کہ وہ ہر کام کو اپنی ذمہ داری سمجھیں وہ قوم ترقی کرے گی۔ اور جس قوم کے افراد ہر کام کو دوسروں کی ذمہ داری سمجھنے لگیں وہ قوم کبھی ترقی کی منزلیں طے نہیں کر سکتی۔ ایک ہندوستانی مسلمان سے بات کرتے ہوئے میں نے کہا کہ آپ لوگ باہر کے ملکوں میں امتیاز کو بخوشی برداشت کرتے ہیں اور ہندوستان میں اتفاق سے کوئی اس قسم کا واقعہ پیش آجاۓ تو اس کے خلاف ہنگامہ شروع کر دیتے ہیں۔ میں نے کہا کہ امریکہ کے دستور میں لکھا ہوا ہے کہ یہاں کا پریذیڈنٹ صرف وہی شخص ہوسکتا ہے جو امریکہ کا (natural born citizen) ہو۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہندوستان اور پاکستان اور بنگلہ دیش سے جو مسلمان وہاں جاکر امریکہ کی شہریت لیتے ہیں وہ اپنے لئے سیاسی امتیاز کو قبول کرتے ہیں۔ اسی دہری پالیسی نے ہندوستان کے مسلمانوں کو تباہ کر رکھا ہے۔ اگر مسلمان ہندوستان میں بھی اسی طرح رہنے لگیں جس طرح وہ امریکہ میں اور دوسرے ملکوں میں جاکر رہتے ہیں تو ان کا سارا مسئلہ حل ہو جاۓ۔ ۲۲ اکتوبر ۱۹۹۴ء نظام الدین ایسٹ میں مسلمانوں کا ایک اسکول ہے جس کا نام نیو ہورائزن اسکول ہے۔ آج اس کے ہال میں ایک سیمینار تھا۔ اس کا موضوع دعوت تھا۔ جناب عبداللہ طارق رام پوری نے تقریر کرتے ہوئے ہندوؤں کے کچھ واقعات سنائے۔ انھوں نے بتایا کہ رام پور میں ایک ہندو جس کا نام سنگھ ہے، چار سال پہلے اس نے بڑے تند وتیز لہجہ میں کہا کہ مسلمان سب کے سب غدار ہیں۔ دیکھئے جب انڈیا اور پاکستان کے درمیان کرکٹ میچ ہوتا ہے تو مسلمان پاکستانی کھلاڑیوں کی جیت پر خوشی مناتے ہیں، اور اس کو اپنی فتح سمجھتے ہیں۔ طارق صاحب نے اس ہندو سے کہا کہ مسلمانوں کے اس فعل کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ تو لہو و لعب کی چیزیں ہیں، ان کا مذہب اور اسلام سے کیا تعلق حقیقت

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader