Urdu book · ڈائری ۱۹۹۳–۱۹۹۴

آغازِ کلام

Urdu book, p. 353

By Maulana Wahiduddin Khan

یہ ہے کہ یہ اتنا زیادہ لغو کام ہے کہ اگر میرا بس چلے تو میں ایسے مسلمانوں کو کوڑے ماروں۔ یہ گفتگو سن کر مذکورہ ہندو بہت متاثر ہوا اور اس نے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا۔ اس طرح کے واقعات بتاتے ہیں کہ ہندوؤں میں بے پناہ مادہ قبولیت موجود ہے۔ ۲۳ اکتوبر ۱۹۹۴ ایک صاحب نے کہا کہ الرسالہ کی زبان مشکل ہوتی ہے۔ میں نے کہا کہ زبان مشکل نہیں ہوتی، بلکہ اس کی بات مشکل ہوتی ہے۔ مشکل بھی اس معنی میں کہ لوگ اس قسم کی باتوں سے مانوس نہیں ہیں۔ مانوس نہ ہونے کی وجہ سے وہ اس کو پکڑ نہیں پاتے۔ مثلاً ایک دکاندار جب بال بیرنگ (ball-bearing) کا لفظ بولتا ہے تو فوراً گاہک اس کو سمجھ جاتا ہے۔ اس کے برعکس اگر وہ "گولی سنبھال" کہے تو گاہک کی سمجھ میں کچھ نہیں آئے گا۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ گولی سنبھال کا لفظ مشکل ہے۔ اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ گاہک اس لفظ سے مانوس نہیں۔ اسی طرح الرسالہ میں جو بات کہی جاتی ہے وہ بذات خود آسان ہے۔ مگر عام قاری چوں کہ اس سے مانوس نہیں اس لئے وہ اس کو جلد سمجھ نہیں پاتے۔ ۲۴ اکتوبر ۱۹۹۴ ۲۳ اکتوبر کو میں مظفر نگر (یوپی) میں تھا۔ یہاں علی گڑھ اولڈ بوائز کی طرف سے ریزرویشن اور ایجوکیشن پر سیمینار تھا۔ اس میں مجھ کو بلایا گیا تھا۔ چیف گیسٹ کے طور پر وہاں میری ایک تقریر ہوئی۔ یہ میٹنگ أصلاً "سر سید ڈز" کے لئے تھی۔ سیمینار اس کا ایک ضمنی جز رھتا۔ علی گڑھ کے تعلیم یافتہ حضرات ہر سال علی گڑھ میں اور دوسرے مقامات پر اسی طرح سر سید ڈز کرتے ہیں۔ اس میں لاکھوں روپیہ خرچ ہوتا ہے۔ انھیں لوگوں سے اگر کہا جائے کہ آپ لوگ ایک سر سید تعلیمی فنڈ بنائے اور جتنا روپیہ آپ ڈز میں خرچ کرتے ہیں وہ ہر سال اس فنڈ میں جمع کر دیجئے تو یقینی طور پر کسی کو ایسے فنڈ سے کوئی دل چسپی نہ ہوگی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سرسید ڈز حقیقتاً ایک تفریحی تقریب ہے۔ سرسید کے نام پر لوگوں کو یہ موقع ملتا ہے کہ وہ ذاتی تفریح کو اجتماعی تفریح کے طور پر منا سکیں ۔ یہی معاملہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page