آغازِ کلام
Urdu book, p. 354
By Maulana Wahiduddin Khan
موجودہ زمانہ میں اسلام کے ساتھ ہو رہا ہے۔ لوگ اپنے لئے ایک ذہنی مشغلہ چاہتے ہیں۔ اگر وہ اس کو ذاتی ذہنی مشغلہ کے نام پر کریں تو وہ اکیلے رہ جائیں گے۔ اس لئے وہ اسلام کے نام پر ایک تنظیم بناتے ہیں۔ اس طرح یہ ممکن ہو جاتا ہے کہ ذاتی مشغلہ کو ایک اجتماعی میلہ کے طور پر منایا جاسکے۔ ۲۵ اکتوبر ۱۹۹۴ء اردو زبان میں ایک بہت برارواج یہ پڑگیا ہے کہ باتوں کو شاعرانہ انداز میں کہا جانے لگا۔ جبکہ صحیح طریقہ یہ ہے کہ باتوں کو حقیقت کی زبان میں کہا جائے۔ شاعرانہ اسلوب کی ایک مثال اقبال کا یہ مشہور شعر ہے : آج بھی ہو جو براہیم کا ایماں پیدا آگ کر سکتی ہے انداز گلستاں پیدا حضرت ابراہیم پر آگ ٹھنڈی ہوگئی تھی، یہ بات بذات خود درست ہے۔ مگر شاعر نے اس واقعہ کو ایمان سے جوڑ دیا۔ یہ انتساب درست نہیں۔ اس کا تعلق پیغمبرانہ انعام محبت سے ہے نہ کہ سادہ طور پر صرف ایمان سے۔ ایمان خواہ کتنا ہی کامل ہو، آدمی اگر آگ میں ڈالا جائے گا تو وہ جلے گا۔ ۲۶ اکتوبر ۱۹۹۴ء مسٹر وی کے برن وال (3320133 .Tel) ضلع اعظم گڑھ کے باشندے ہیں۔ آجکل وہ دہلی میں کمشنر انکم ٹیکس کے عہدہ پر ہیں۔ ایک ملاقات میں انھوں نے بتایا کہ وہ اردو جانتے ہیں مگر پریکٹس نہ ہونے کی وجہ سے اب مشکل سے پڑھتے ہیں۔ تاہم وہ صاف ستھری اردو بول رہے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ دیوان غالب ، غبار خاطر (ابوالکلام آزاد) اور کئی دوسری اردو کتابیں عین اسی زبان میں دیو ناگری رسم الخط میں چھاپی گئی ہیں۔ وہ ہندی دانوں میں بہت مقبول ہوئی ہیں۔ وہ اوریجنل اردو ایڈیشن سے زیادہ فروخت ہوئی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اسی طرح تمام معیاری اردو کتابوں کو رسم الخط بدل کر ہندی میں چھاپا جانا چاہئے۔ اس رائے میں وہ بہت شدید ہیں۔ چنانچہ وہ دار المصنفین اعظم گڑھ اسی

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader