آغازِ کلام
Urdu book, p. 355
By Maulana Wahiduddin Khan
لیے گئے اور اس کے ذمہ داروں سے کہا کہ آپ شبلی کی تمام کتابوں کو ہندی رسم الخط میں چھاپ دیں۔ مگر ان لوگوں کی سمجھ میں نہیں آیا۔ یہی بات اس سے پہلے مسٹر کہنہ نے مجھ سے کہی تھی ۔ ۱۹۴۷ کے بعد شمالی ہند کے مسلمانوں نے "اردو بچاؤ" کے نام پر بہت بڑی بڑی تحریکیں اٹھائیں۔ مگر یہ تمام تحریکیں ناکام ہوگئیں۔ اس کے بجائے ان کو وہی کام کرنا چاہئے تھا، جو مسٹر برن وال نے کہا ۔ ۱۹۴۷ کے بعد بیشتر ہندوؤں کا حال یہ تھا کہ وہ اردو زبان بخوبی طور پر سمجھتے تھے۔ مگر وہ پڑھنے میں دقت محسوس کرتے تھے۔ اس وقت مسلمانوں کو چاہئے تھا کہ اردو کتابیں فارسی رسم الخط کے علاوہ ، ہندی رسم الخط میں بڑی تعداد میں چھاپتے ۔ اس طرح اردو زبان کم از کم بولی کی حد تک عام اہل ملک میں پوری طرح محفوظ رہتی اور وہ بعد لسانی (Language gap) پیدا نہ ہوتا جو اب پیدا ہوتا ہوا نظر آتا ہے۔ ۲ اکتوبر ۱۹۹۲ میرے بڑے لڑکے ڈاکٹر ظفر الاسلام خان اوکھلا (ابو الفضل انکلیو) میں رہتے ہیں۔ ان سے ملاقات کے لئے ان کے گھر گیا۔ میرے ساتھ میری بیوی صالحہ اور میرا پوتا عدنان تھے ۔ جامعہ ملیہ کے بعد سڑک اچھی نہیں۔ چنانچہ گاڑی کو یہاں بار بار دھچکا لگتا ہے۔ عدنان جس کی عمر ڈھائی سال سے کچھ زیادہ ہے ۔ اس نے کہا: ڈرائیور بہت خراب گاڑی چلاتا ہے۔ بچہ گاڑی کو اور ڈرائیور کو جانتا تھا ، مگر زمین کی نا ہمواری کو نہیں جانتا تھا۔ اس لئے اس نے سمجھ لیا کہ ڈرائیور اس خرابی کا ذمہ دار ہے۔ حالاں کہ اس میں ڈرائیور کا کوئی قصور نہ تھا۔ یہ تمام تر غیر ہموار راستہ کی بنا پر تھا نہ کہ ڈرائیور کی کسی خرابی کی بنا پر۔ یہ تو ایک بچہ کی بات تھی ۔ مگر دیکھیئے تو بیشتر بڑے بھی اس قسم کی کوتاہی میں مبتلا نظر آئیں گے ۔ وہ ایک برائی کا تجربہ کریں گے ۔ اور اس کا حقیقی سبب نہ جاننے کی وجہ سے اس کو کسی خاص شخص کی طرف منسوب کر دیں گے ۔ جیسے الاخوان المسلمون نے مصر میں کچھ خرابیاں دیکھیں ۔ ان خرابیوں کے حقیقی اسباب کچھ اور تھے مگر انھوں نے شاہ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader