آغازِ کلام
Urdu book, p. 356
By Maulana Wahiduddin Khan
فاروق کو اس کا سبب سمجھ لیا۔ وہ شاہ فاروق کے خاتمہ کے درپے ہو گئے ۔ مگر شاہ کو ختم کرنے کے بعد بھی تمام برائیاں ملک میں بدستور موجود رہیں ۔ اسی طرح پاکستان کے اسلام پسند گروہ نے ایوب خان اور ذوالفقار علی کو ملک کی خرابیوں کا ذمہ دار سمجھ لیا ۔ مگران کو ختم کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ تمام برائیاں بدستور ملک کے اندر موجود ہیں۔ یہی طفلانہ تجربہ خود ہندوستان میں مختلف صورتوں میں کیا جا رہا ہے ۔ ۲۸ اکتوبر ۱۹۹۳ مارچ ۱۹۹۳ میں اقوام متحدہ کے تحت جنیوا میں ایک کانفرنس ہوئی ۔ اس میں کشمیر کا مسئلہ زیر بحث آیا۔ ہندوستان نے اس میں شرکت کے لئے جو وفد بھیجا اس کے قائد مسٹر اٹل بہاری باجپئی تھے جو پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے لیڈر ہیں ۔ اس طرح ہندوستان نے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر یہ مظاہرہ کیا کہ کشمیر کے مسئلہ پر ہندوستان کی مختلف پارٹیوں کے درمیان کامل اتحاد ہے۔ اس کی وجہ سے جنیوا میں ہندوستان کو زبردست کامیابی حاصل ہوئی (تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو: انڈیا ٹوڈے ۳۱ مارچ ۱۹۹۳) اب نومبر ۱۹۹۳ میں دوبارہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش ہونے والا ہے۔ پاکستان کی وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے پاکستان اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر مسٹر نواز شریف کو خط لکھا۔ اس میں انھوں نے مسٹر نواز شریف سے اقوام متحدہ کے لئے پاکستانی وفد کی قیادت کرنے کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ جس طرح انڈیا نے اپنی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے لیڈر اٹل بہاری باجپئی کو دوبارہ اقوام متحدہ جانے والے وفد کا قائد بنایا ہے اسی طرح پاکستان کو بھی عالمی فورم میں کشمیر کے بارے میں متفقہ موقف پیش کرنا چاہئے۔ مسٹر نواز شریف نے اس پیش کش کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ اس کی وجہ انھوں نے یہ بتائی کہ مجھے کشمیر کے بارہ میں حکمران پارٹی کی پالیسی سے اختلاف ہے۔ یہ عذر بالکل لغو ہے۔ ہندوستان میں بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کانگریس کی کشمیر کی پالیسی پر سخت تنقید کرتی ہے۔ اس کے باوجود پارٹی کے لیڈر نے کانگریس کی پیش کش کو قبول کرتے ہوئے ہندوستانی وفد کی شرکت منظور کرلی ۔ اسی مزاج نے مسلمانوں کو ساری دنیا میں تباہ کر رکھا

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader